Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 07, 2024 09:00 pm views : 443

Location : Domestic Place

Lahore- Six of the ancient thirteen gates of Lahore city were lost in the history of the city
  • Urdu

لاہور کے قدیم تیرہ میں سے چھ دروازےتاریخ کے جھروکوں میں گم ہوگئے ، قدیم دروازے تاریخ کے انمٹ نقوش کی عکاسی کرتے ہیں  ، والڈ سٹی اتھارٹی لاہور شہر کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں

لاہور شہر تیرہ دروازوں میں سے ایک واحد روشنائی دروازہ ہے جو اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔
لاہور شہر کے تیرہ تاریخی دروازے اپنے اندر الگ الگ داستان سموئے ہوئے ہیں ، تاریخی اعتبار سے یہ شہر اپنی ایک خاص اہمیت رکھتا ہے ، والڈ سٹی آف لاہور کی پاکستان کے ثقافتی مرکز کے حوالے سے دنیا میں اپنی ایک نمایاں شناخت ہے، سیاحوں نے جب بھی پنجاب کا رُخ کیا شہر کے اس قدیم شہر کو دیکھے بغیر واپس نہ لوٹے۔
 زمانۂ قدیم میں لاہور شہر ایک فصیل کے اندر محدود تھا جس کے بارہ دروازے تھے جن میں سے ، اِن میں سے کچھ ابھی بھی موجود ہیں اور تاریخ کے انمٹ نقوش کی عکاسی کرتے ہیں تاہم واحد روشنائی دروازہ ہے جو اپنی اصل حالت میں موجود ہے، شام کو یہ دروازے بسلسلہ شہری حفاظت بند کر دیے جاتے تاکہ دُشمنوں یا حملہ آوروں سے شہریوں کو محفوظ رکھا جاسکے
شاہ عالمی دروازه، موچی دروازہ، اکبری دروازہ، یکی دروازہ، مستی دروازہ، ٹکسالی دروازہ اور موری دروازہ منہدم ہو چکے ہیں جبکہ بھاٹی دروازہ، دہلی دروازہ، کشمیری دروازہ، لوہاری دروازہ، روشنائی دروازہ اور شیرانوالہ دروازہ آج بھی قائم ہیں۔
زندہ دلان شہر کے اِس حصے کا یہ خاصہ رہا کہ یہاں کے باسیوں کو اپنی گلیوں ،چوراہوں، ثقافتی رہن سہن سے اتنی محبت رہی کہ وہ شہر کے جدید ترین سہولیات کے آراستہ علاقہ جات میں بھی بسنے کو کبھی تیار نہیں رہے۔
تجاوزات بڑھنے لگیں،چلنے والوں کیلئے قدم رکھنا مشکل ہوگیا،یہاں کے عوام عدم توجہ کا شکار رہی، غیر فعال سیوریج،پانی کی عدم دستیابی،ٹوٹی گلیوں اور سڑکوں، بجلی کی بے ہنگم تاروں جیسے مسائل سے پریشانِ حال نظر آنے لگے۔اِس تاریخی ورثے کی جس انداز میں حفاظت کی جانی چاہیے تھی،ماضی میں بالکل نہیں کی گئی، یہی وجہ ہے کہ والڈ سٹی کی رونقیں وقت کے ساتھ ساتھ مدھم ہونے لگیں۔
لاہور کے تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے 2012میں دی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا،اسکی قائم کردہ ذیلی کمیٹی نے شارٹ ،میڈیم اور لانگ ٹرم اقدامات تجویز کئے۔جسکا مقصد عوام کی طرزِ زندگی کو بہتر بنانا ،ترقیاتی کاموں کی تکمیل،سیاحت کو فروغ دینے،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ، ماسٹر پلان ،قابل رشک ثقافت کو اُجاگر کرنے سمیت کئی دیگر عوامل شامل تھے۔
تانیہ قریشی ڈپٹی ڈائریکٹر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور جب آباد ہوا تو بارہ دروازے اور ایک موری تعمیر کی گئی۔اور دروازوں کے ساتھ تیس فٹ اونچی فصیل بھی تعمیر کی گئی۔
تانیہ قریشی نےبتایا کہ تیرہ میں سے چھ دروازے صحیح حالت میں موجود ہیں ، جبکہ باقی کسی نہ کسی وجہ سے منہدم ہوگئے اور کچھ 1947 کی جنگ آزادی کے دوران تباہ کردیے گئے۔

Recent News

Strong 5.4 Magnitude Earthquake Shakes Punjab and KP, Panic Spreads Across Multiple Cities 1:01
Strong 5.4 Magnitude Earthquake Shakes Punjab and KP, Panic Spreads Across Multiple Cities
Jun 22, 2026 04:44 pm
UK PM Announces Resignation, Breaks Down During Farewell Speech 1:15
UK PM Announces Resignation, Breaks Down During Farewell Speech
Jun 22, 2026 02:56 pm
Rain Brings Relief to Islamabad, NDMA Warns of Flood Risks 1:24
Rain Brings Relief to Islamabad, NDMA Warns of Flood Risks
Jun 22, 2026 02:21 pm
18 Injured as Vehicle Rams Karachi Imambargah 1:13
18 Injured as Vehicle Rams Karachi Imambargah
Jun 22, 2026 01:33 pm
First Round of Iran-US Talks Concludes in Switzerland, 60-Day Roadmap Approved 1:54
First Round of Iran-US Talks Concludes in Switzerland, 60-Day Roadmap Approved
Jun 22, 2026 11:46 am
Brave Citizen Prevents Major Accident by Stopping Runaway Pickup Truck in Viral Video 1:01
Brave Citizen Prevents Major Accident by Stopping Runaway Pickup Truck in Viral Video
Jun 22, 2026 10:40 am
Solar Panel Prices Drop Significantly After Fuel Price Cut in Pakistan 0:60
Solar Panel Prices Drop Significantly After Fuel Price Cut in Pakistan
Jun 22, 2026 10:23 am
PTI Leaders Sentenced to 10 Years in Another May 9 Case, Shah Mahmood Qureshi Acquitted 1:08
PTI Leaders Sentenced to 10 Years in Another May 9 Case, Shah Mahmood Qureshi Acquitted
Jun 20, 2026 03:52 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved