Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 30, 2024 08:15 pm views : 495

Location : Adiala Jail

We are ready for talks with army: Imran Khan
  • Urdu

ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، عمران خان

عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج سے مذاکرات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے بلکہ ہم نے تنقید کی ہے۔عمران خان نے فوج کو بگڑے ہوئے بچے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے اور فوج پر تنقید اس وجہ سے کی تھی کیونکہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی حالیہ باتوں سے لگ رہا ہے کہ آپ فوج سے معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ نے اسی فوج اور اس کے سربراہ پر الزامات عائد کیے؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے فوج پر کبھی الزام نہیں لگائے صرف تنقید کی ہے، ہمیں یہ نہ سکھائیں کہ فوج نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے پیچھے جنرل ضیاء تھا اور سقوط ڈھاکا کے پیچھے جنرل یحییٰ خان کا ہاتھ تھا، آپ اگر ظلم کریں گے تو کیا فوج پر تنقید بند کر دیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور انہی سے مذاکرات بھی چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے۔
عمران خان نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کیا ہے اور محسن نقوی کون ہے؟ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے اور محسن نقوی انہی کا تو نمائندہ ہے، وہ یہاں انہی کے ذریعے پہنچا۔ محمود خان اچکزئی کو ہم نے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا لیکن دوسری طرف سے کوئی نام سامنے آتا تو ہم بات کرتے۔سوال کیا گیا کہ ایسی باتیں سامنے آرہی ہیں کہ آپ اور آپ کی پارٹی کے کچھ لوگ محمود خان اچکزئی پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پر ہمارا پورا بھروسہ ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ محسن نقوی انکا نمائندہ ہے، اگر ادھر سے محسن نقوی کو مذاکرات کا اختیار دیا جائے تو آپ مذاکرات کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا، اس نے آئی جی پنجاب سے ملکر ہمارے لوگوں پر ظلم کیا، یہ ظل شاہ کی موت کے ذمہ دار ہیں، یہ بیرون ملک کہیں نہیں جا سکے گا، باہر ممالک میں تشدد سے نفرت کی جاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مریم نواز فاشسٹ ہے وہ باپ کے چوری کے پیسوں پر ایسے پلی ہے جیسے شہزادی ہو، مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو اسی لیے رکھا ہوا ہے کہ اس نے پی ٹی آئی پر ظلم کیا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پہلا مطالبہ ہے چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے، مذاکرات کے لیے دوسرا مطالبہ گرفتار کارکنان کی رہائی اور مقدمات کا خاتمہ ہے جبکہ تیسرا مرحلہ ملک بچانے کا ہے جو صاف شفاف الیکشن کے بغیر ممکن نہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلیوں سے استعفے کی جو بات کی ہے وہ تیسرے مرحلے کی بات کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، ہماری پارٹی اس دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی اور پارٹی لیڈر شپ کو کہوں گا کہ آج ہی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شامل ہوں۔ حالات یہ ہیں کہ میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی کا بل 40ہزار آیا ہے، بجلی کے بلوں اور ٹیکسسز میں ہوشربا اضافہ پر جماعت اسلامی کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9مئی واقعات میں ہماری بے گناہی سی سی ٹی وی میں چھپی ہے، اگر 9مئی میں پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزا دیں، 28سالہ جدوجہد میں کبھی توڑ پھوڑ کی بات نہیں کی۔ ساری پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں لیکن ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے، ابھی صوابی میں جلسہ کر رہے ہیں اور اگلا جلسہ اسلام اباد میں کریں گے، ہم نہیں چاہتے انتشار ہو۔عمران خان نے کہا کہ حکومت سے ہم کیا مذاکرات کریں، پی پی پی اور ن لیگ دونوں فارم 47 والے ہیں، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے پی ٹی آئی اور فوج کی لڑائی لڑوا کر ہماری جماعت ختم کروائیں۔ یہ دونوں جماعتیں سمندر میں ڈوب رہی ہیں اور جوتے کے سہارے لٹک رہی ہیں جس پر 9مئی کا ٹیگ لگا ہے۔

Recent News

Strong 5.4 Magnitude Earthquake Shakes Punjab and KP, Panic Spreads Across Multiple Cities 1:01
Strong 5.4 Magnitude Earthquake Shakes Punjab and KP, Panic Spreads Across Multiple Cities
Jun 22, 2026 04:44 pm
UK PM Announces Resignation, Breaks Down During Farewell Speech 1:15
UK PM Announces Resignation, Breaks Down During Farewell Speech
Jun 22, 2026 02:56 pm
Rain Brings Relief to Islamabad, NDMA Warns of Flood Risks 1:24
Rain Brings Relief to Islamabad, NDMA Warns of Flood Risks
Jun 22, 2026 02:21 pm
18 Injured as Vehicle Rams Karachi Imambargah 1:13
18 Injured as Vehicle Rams Karachi Imambargah
Jun 22, 2026 01:33 pm
First Round of Iran-US Talks Concludes in Switzerland, 60-Day Roadmap Approved 1:54
First Round of Iran-US Talks Concludes in Switzerland, 60-Day Roadmap Approved
Jun 22, 2026 11:46 am
Brave Citizen Prevents Major Accident by Stopping Runaway Pickup Truck in Viral Video 1:01
Brave Citizen Prevents Major Accident by Stopping Runaway Pickup Truck in Viral Video
Jun 22, 2026 10:40 am
Solar Panel Prices Drop Significantly After Fuel Price Cut in Pakistan 0:60
Solar Panel Prices Drop Significantly After Fuel Price Cut in Pakistan
Jun 22, 2026 10:23 am
PTI Leaders Sentenced to 10 Years in Another May 9 Case, Shah Mahmood Qureshi Acquitted 1:08
PTI Leaders Sentenced to 10 Years in Another May 9 Case, Shah Mahmood Qureshi Acquitted
Jun 20, 2026 03:52 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved