Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 21, 2018 10:43 pm views : 595

Location : PAF Musuem

Karachi- unique ceremony was held at PAF Museum, to pay tribute to Air Commodore Sattar Alvi (Retd), a renowned war veteran of 1974 Arab Israel war
  • Urdu

کراچی ،1974 ء کی عرب اسرائیل جنگ کے ہیرو ائیر کموڈورستار علوی (ریٹائرڈ ) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منفرد تقریب کا انعقاد

div align="right">کراچی میں 1974 ء کی عرب اسرائیل جنگ کے ہیرو ائیر کموڈورستار علوی (ریٹائرڈ ) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پی اے ایف میوزیم کراچی میں ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا،ائیر کموڈورستار علوی نے شامی فضائیہ کی طرف سے جنگ میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیلی فضائیہ کے میراج طیارے کو مار گرایا تھا، تقریب میں ستار علوی نے مار ے جانے والے اسرئیلی پائلٹ کیپٹن لٹز کے فلائنگ کوور آل(سوٹ) کو میوزیم میں رکھنے کے لئے پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف سہیل امان کا کہنا تھاکہ ہمارے تمام دشمن یکجا ہو کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں مگر وہ ہمیشہ اپنی کوششوں میں نا کام رہیں گے، پاکستان اللہ کے نام پر بننے والی ایک نظریاتی ریاست ہے جس پر کوئی بری نظر ڈالنے کی جرت نہیں کر سکتا،انشاء اللہ پاک فضائیہ اور مسلح افواج، قوم کے شانہ بشانہ دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیں گی، پاک فضائیہ اپنے پیش روؤں کی بے مثال قربانیوں اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت مادروطن کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
ائیر چیف نے ائیر کموڈور ستار علوی (ریٹائرڈ ) کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عظیم پائلٹ کے کارنامے نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ پوری قوم کے لیے قابل فخر ہیں، انہوں نے مارے جانے والے اسرائیلی پائلٹ کے فلائنگ کور آل کو وار ٹرافی سے تشبیہ دی اور اسے پی اے ایف میوزیم کے تاریخی ورثے میں ایک قیمتی اضافہ قرار دیا۔
گروپ کیپٹن حسینی کے آرٹ کو سراہتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ ان کی ایوی ایشن پینٹنگز پاک فضائیہ کے بے مثال ماضی اور اس کے ارتقائی مراحل کو محفوظ کرنے میں معاون ثابت ہوئی ہے، گروپ کیپٹن حسینی نے جس طرح خوبصورت انداز میں پاک فضائیہ کی شاندارتاریخ کو پیش کیا ہے یہ ناصرف موجودہ بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں،ائیر کموڈور ستار علوی (ریٹائرڈ )ایک عظیم فائٹر پائلٹ ہیں جنہوں نے1974 ء کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران شامی فضائیہ کے مگ۔ 21 میں پرواز کرتے ہوئے اسرائیلی فضائیہ کے میراج ائیر کرافٹ کو تباہ کیا تھا، اور وہ یہ تاریخی کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے واحد پائلٹ ہیں۔ اس بہادری کے کارنامے پر انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستار جرأت اور شامی حکومت کی جانب سے انہیں وسام فارس اور وسام شجاعت کے اعزازات سے نوازا گیا۔
گورنر سندھ ، محمد زبیر اس تاریخی موقع پر مہمانِ خصوصی تھے،مہمانِ خصوصی کی آمد پرپاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی نے ایوی ایشن پینٹنگز کی نمائش کا بھی افتتاح کیا جس کا موضوع " پاک فضائیہ۔ فضائی سرحدوں کے محافظ " تھا۔ اس نمائش میں بین الاقوامی طور پر مشہور ایوی ایشن آرٹسٹ گروپ کیپٹین (ریٹائرڈ) حسینی کے 300فن پارے عوام الناس کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ قوم کو اپنے ہیروز کی تاریخ کو جاننا چاہیے کہ کیسے انہوں نے اس ملک کی بقاء4 4 اور تحفظ کے لیے کارنامے سر انجام دئیے۔ 1967 ء4 4 اور 1973ء4 4 کی عرب اسرائیل جنگ میں پاک فضائیہ نے جراتمندانہ کردار ادا کیا، مجھے فخر ہے کہ میں آج یہاں ائیر کموڈور علوی کے ساتھ ہوں جنہوں نے اس جنگ میں نہ صرف بہادری کے ساتھ حصہ لیا بلکہ اسرائیلی فضائیہ کے طیارے کو بھی مار گرایا، میں گروپ کیپٹن حسینی کو پاکستانی تاریخ کی خوبصورت تصویر کشی پر داد دیتا ہوں یہ نہ صرف پاک فضائیہ کے لیے اہم ہے بلکہ ہمارے ملک اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے کارآمد ہے جو ہماری تاریخ کو اس خوبصور ت انداز میں دیکھ سکیں گی۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران ، شہداء کے لواحقین اور کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی،یہ نمائش23 جنوری 2018 تک عوام الناس کے لیے جاری رہے گی۔

Recent News

Pakistan Begins Crackdown on Illegal Afghan Nationals After Deadline Expires 1:02
Pakistan Begins Crackdown on Illegal Afghan Nationals After Deadline Expires
Jul 11, 2026 04:58 pm
Pakistanis Reject Sharp Fuel Price Hike, Call It an Added Burden Amid Inflation 1:42
Pakistanis Reject Sharp Fuel Price Hike, Call It an Added Burden Amid Inflation
Jul 11, 2026 04:19 pm
Operation Shaban 9 Militants Killed in Fresh Security Operations Across Balochistan 1:10
Operation Shaban 9 Militants Killed in Fresh Security Operations Across Balochistan
Jul 11, 2026 12:15 pm
Lahore Man Arrested After Viral Video Shows Brutal Public Assault on Wife 1:01
Lahore Man Arrested After Viral Video Shows Brutal Public Assault on Wife
Jul 11, 2026 12:01 pm
Pakistan Government Announces Sharp Increase in Petrol and Diesel Prices 1:40
Pakistan Government Announces Sharp Increase in Petrol and Diesel Prices
Jul 11, 2026 11:33 am
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive 1:13
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive
Jul 10, 2026 05:32 pm
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad 1:35
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad
Jul 10, 2026 05:15 pm
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif 1:24
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif
Jul 10, 2026 05:05 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved