Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 07, 2017 09:02 pm views : 663

Location : Aiwan e Sadar

Islamabad- President Mamnoon Hussain Addresses to National Voter Days Ceremony
  • Urdu

اسلام آباد ، صدر ممنون حسین کا نیشنل ووٹرز ڈے کی تقریب سے خطاب

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد دل وجان سے یہ تسلیم کرلے کہ اس کی قسمت کا فیصلہ صرف اورصرف ووٹ کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انتخابی نظام کو فعال، تیز رفتار اور شفاف بنانے کے علاوہ بچوں کے ذھنوں میں بھی ابتدائی عمر سے ہی ووٹ کا تقدس نقش کر دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے اگر تعلیمی نصاب سے مدد لینے کی ضرورت ہو تو وہ بھی لی جائے اور معاشرتی سطح پر جن اقدامات کی ضرورت ہو، وہ بھی بلا جھجھک کیے جائیں۔
اسلام آباد میں ووٹروں کے قومی دن کے حوالے سے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا صدر ممنون حسین نے کہا کہ آ ج ہم ووٹروں کا قومی دن اس خوشخبری کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہمارا الیکٹورل نظام جدید عہد میں داخل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فون اپلیکیشن کے افتتاح کے بعد پاکستان کا ہر ووٹراس کی مدد سے اپنے ووٹ سے متعلق تمام تر تفصیلات سے آگاہ ہو سکے گا۔انتخابی نظام میں مزید بہتری ، تیز رفتاری اور شفافیت کے لیے بائیو میٹرک اور الیکٹرونک ووٹنگ جیسے تجربات بھی کیے جا چکے ہیں جو اس شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام کے تیکنیکی معاملات یقیناًبہت اہم ہیں جنھیں بہتر بنانے کے لیے اسی فکر مندی اور جانفشانی کی ضرورت ہے جس کا پر تو الیکشن کمیشن اور دیگر ریاستی اداروں کی سرگرمیوں میں دکھائی دیتا ہے لیکن یہ امر ضرور پیشِ نظر رہنا چاہیے کہ تیکنیکی نظام اور قانونی ڈھانچہ اس وقت تک بے روح اور بے معنی رہتا ہے جب تک کسی نظام کو اعتبار دینے اور معتبر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹھوس اقدامات کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ ہمارے ذھنوں میں ووٹ کی حرمت اور تقدس نقش ہو جائے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ہر سال قومی ووٹرڈے منانے کا اقدام اسی سلسلے کی کڑی ہے، اس سے ووٹ کی اہمیت اجاگر ہو گی اور لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے ووٹ درج کرا کے قومی فریضے سے سبکدوش ہوں گے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ انتخابی عمل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ناخواندہ اور کم آمدنی والے طبقات کا خیال بھی رکھا جائے اورپرانے طور طریقوں اور جدید ٹیکنالوجی کے درمیان ایسا توازن پیدا کیا جائے جس سے نظام کی فعالیت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے کچھ ایسے غیر روایتی طور طریقے اختیار کرنے ضروری ہوتے ہیں جن سے مقاصد کے حصول میں مزید آسانی پیدا ہو سکے مثلاً ووٹروں کی تربیت کے نظام میں مزید وسعت پیدا کرنے کے لیے معاشرے کے دیگر طبقات یعنی سیاسی جماعتوں اور مساجد سمیت بعض معاشرتی اداروں کو شریک کرنا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ انتخابی عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے سول سوسائٹی سمیت ریاست کے دیگر اداروں سے بھی معاونت حاصل کر رہا ہے۔ یہ خوش آئند ہے لیکن بعض اوقات اعداد وشمار اور کاغذات پر دکھائی دینے والی پیش رفت زمینی حقائق سے ہم آہنگ نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی قوانین کی بہتری ایک مسلسل عمل ہے جس میں پارلیمنٹ ، سیاسی جماعتیں ، تھنک ٹینک اور دیگر معاشرتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں بھی یہ عمل جاری ہے۔ اس بڑے مقصد کے لیے متعلقہ اداروں اور معاشرے کے دیگر طبقات نے یقیناًبڑی محنت کی ہے۔ قوم توقع کرتی ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی راہ میں حائل دیگر تیکنیکی دشواریاں بھی اسی آسانی سے دور ہو جائیں گی۔
تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ اور چیف الیکشن کمیشن بھی شریک تھے۔تقریب سے چیف الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی خطاب کیا۔

Recent News

Pakistan Begins Crackdown on Illegal Afghan Nationals After Deadline Expires 1:02
Pakistan Begins Crackdown on Illegal Afghan Nationals After Deadline Expires
Jul 11, 2026 04:58 pm
Pakistanis Reject Sharp Fuel Price Hike, Call It an Added Burden Amid Inflation 1:42
Pakistanis Reject Sharp Fuel Price Hike, Call It an Added Burden Amid Inflation
Jul 11, 2026 04:19 pm
Operation Shaban 9 Militants Killed in Fresh Security Operations Across Balochistan 1:10
Operation Shaban 9 Militants Killed in Fresh Security Operations Across Balochistan
Jul 11, 2026 12:15 pm
Lahore Man Arrested After Viral Video Shows Brutal Public Assault on Wife 1:01
Lahore Man Arrested After Viral Video Shows Brutal Public Assault on Wife
Jul 11, 2026 12:01 pm
Pakistan Government Announces Sharp Increase in Petrol and Diesel Prices 1:40
Pakistan Government Announces Sharp Increase in Petrol and Diesel Prices
Jul 11, 2026 11:33 am
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive 1:13
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive
Jul 10, 2026 05:32 pm
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad 1:35
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad
Jul 10, 2026 05:15 pm
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif 1:24
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif
Jul 10, 2026 05:05 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved