Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 02, 2017 08:41 pm views : 778

Location : IBA

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair attends IBA Convocation 2017
  • Urdu

کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کی انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے جلسہ تقسیم اسناد 2017 میں شرکت

گورنر سندھ محمد زبیر نے انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے جلسہ تقسیم اسناد 2017 میں شرکت کی، معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان ،آئی بی اے کے ڈین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کانوکیشن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 850 طالب علموں کو اسناد تفویض کی گئیں۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنی مادر علمی میں آکر بے حد مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تعلیم اور تربیت کی فراہمی کے لحاظ سے آئی بی اے نہایت معتبر ادارہ ہے اور اس سے فارغ التحصیل ہونے والے ہر شعبہ زندگی میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اپنی کارکردگی اور خدمات کے باعث آئی بی اے فخر پاکستان کہلائے جانے کا مستحق ہے جبکہ انسٹیٹوٹ میں جدید دور کے مطابق نصابی مواد کا استعمال لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم ہمارے تمام مسائل کا حل ہے کیونکہ اعلی تعلیم کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اسی لئے اعلی تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامعات میں تحقیق کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے معروف ماہر تعلیم اور استاد پروفیسر ڈاکٹر عظاالرحمان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر عطا الرحمان کی خدمات کو ہر سطح پر خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سرکاری جامعات میں تحقیق کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے آئی بی اے میں تعلیم یافتہ فیکلٹی کو ترجیح دیئے جانے کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کے ذریعے آئی بی اے کے معیار کو مزید بلند کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والوں کو اپنی اپنی فیلڈ میں محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے نے انہیں تعلیم کے ذریعے کامیابی کا پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے جسے استعمال کرکے وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔
انہوں نے طالب علموں کے والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے میڈل حاصل کرنے والوں کے لئے گورنر ہاؤس میں توصیفی تقریب منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ڈاکٹر عطا الرحمن نے اپنے خطاب میں سائنس و اختراع برائے سماجی و معاشی ترقی کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن بھی دی۔ انہوں نے واضح کہا کہ سماجی و معاشی ترقی کا انحصار اب محض قدرتی وسائل پر نہیں ہے اور دنیا کی معیشت کو اب علم و آگہی کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔
انہوں نے معیاری اعلیٰ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر آئی بی اے کے کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر فرخ اقبال نے تین نئے شعبہ جات یعنی سوشل سائنسز اور لبرل آرٹس، اکا?نٹنگ اور فنانس اور اکنامکس اور میتھمیٹکس کی شمولیت کے ذریعے آئی بی اے کی تدریسی گنجائش میں توسیع کا ذکر کیا، جوگزشتہ پانچ سال کے دوران متعارف کروائے گئے۔.
ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ آئی بی اے کے کل وقتی اساتذہ کی تعداد 118ہے، جن میں سے 65 پی ایچ ڈی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ آئی بی اے تحقیق پر بھرپور توجہ دے رہا ہے اور گزشتہ سال اس کے اساتذہ کے لکھے گئے 14 پیپرز بین الاقوامی معیار کے جرنلز میں شائع ہوئے جبکہ آٹھ سال قبل یہ تعداد محض 2 تھی۔ آئی بی اے کے ڈین نے ادارے میں تنوع کی بھی نشاندہی کی اور بتایا کہ ہمارے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے دور دراز پسماندہ علاقوں کے طلباء4 کو داخلہ دیا جاتا ہے اور پورے 4 سال تک انہیں مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔
تقریب میں گورنر سندھ اور پروفیسر عطا الرحمان نے نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں میڈلز ،شیلڈز اور کیش ایوارڈز تقسیم کئے۔

Recent News

Pakistan Begins Crackdown on Illegal Afghan Nationals After Deadline Expires 1:02
Pakistan Begins Crackdown on Illegal Afghan Nationals After Deadline Expires
Jul 11, 2026 04:58 pm
Pakistanis Reject Sharp Fuel Price Hike, Call It an Added Burden Amid Inflation 1:42
Pakistanis Reject Sharp Fuel Price Hike, Call It an Added Burden Amid Inflation
Jul 11, 2026 04:19 pm
Operation Shaban 9 Militants Killed in Fresh Security Operations Across Balochistan 1:10
Operation Shaban 9 Militants Killed in Fresh Security Operations Across Balochistan
Jul 11, 2026 12:15 pm
Lahore Man Arrested After Viral Video Shows Brutal Public Assault on Wife 1:01
Lahore Man Arrested After Viral Video Shows Brutal Public Assault on Wife
Jul 11, 2026 12:01 pm
Pakistan Government Announces Sharp Increase in Petrol and Diesel Prices 1:40
Pakistan Government Announces Sharp Increase in Petrol and Diesel Prices
Jul 11, 2026 11:33 am
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive 1:13
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive
Jul 10, 2026 05:32 pm
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad 1:35
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad
Jul 10, 2026 05:15 pm
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif 1:24
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif
Jul 10, 2026 05:05 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved