Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 01, 2017 05:35 pm views : 789

Location : Pakistan Navy Dockyard

Karachi- New Commanders for Coastal Command and Pakistan Navy Fleet Appointed
  • Urdu

کراچی ،نو منتخب کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر پاکستان نیوی فلیٹ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

رئیر ایڈمرل معظم الیاس اور رئیر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بالترتیب پاک بحریہ کی کوسٹل اور فلیٹ کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ تبدیلیء کمانڈ کی تقاریب آج کراچی میں منعقد ہوئیں۔
نومنتخب کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے 1980ء میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران وہ متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر تعینات رہے۔ ان کی کمانڈ اپائنٹمنٹس میں دو تباہ کن جہازوں پی این ایس بدر اور پی این ایس بابراور تین میزائل بوٹس کی قیادت، ہیڈکوارٹرز بحرین میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی سربراہی اور کمانڈرنارتھ کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔ ان کی نمایاں اسٹاف اپائنٹمنٹس میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پلانز) ، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) ، چیف اسٹاف آفیسر برائے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن) کے عہدے شامل ہیں۔ ایران میں نیول اور ائیر اتاشی کی حیثیت سے بھی تعینات رہے ہیں۔
بحیثیت کمانڈر کوسٹ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل لاہور میں کمانڈنٹ پی این وار کالج اور کمانڈر سینٹرل پنجاب کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ جوائنٹ کمانڈاینڈ اسٹاف کالج شریونہم، برطانیہ کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے کنگز کالج لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا ہے۔ ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں رئیر ایڈمرل معظم کو ہلال امتیاز (ملٹری ) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
نو منتخب کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل محمد امجدخان نیازی نے 1981ء میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور پاکستان نیول اکیڈمی میں اپنی ابتدائی تربیت کی تکمیل پر اعزازی شمشیر حاصل کی ۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران وہ متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر تعینات رہے۔ ان کی کمانڈ اپائنٹمنٹس میں دو ٹائپ 21تباہ کن جہازوں پی این ایس بدر اور پی این ایس طارق کی سرابراہی، اٹھارویں تباہ کن اسکواڈرن کی قیادت اور بحیثیت کمانڈنٹ پی این ایس بہادرخدمات شامل ہیں۔ ان کی اسٹاف اپائنٹمنٹس میں ڈائریکٹر نیول آپریشنز، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن)، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج/کمانڈر سینٹرل پنجاب لاہور اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس کے عہدے شامل ہیں۔ وہ شنگھائی میں بحیثیت چیف نیول اوورسیز بھی تعینات رہے ہیں ۔ وہ آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔
انہوں نے بیجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس چائنا سے انڈر واٹر ایکوسٹکس اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے وار اسٹڈیز میں ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ نو منتخب کمانڈر پاکستان فلیٹ کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت سے سرفراز کیا گیا ہے۔ انہیں فرانسیسی حکومت کی جانب سے فرنچ میڈل شیویلئر (نائٹ) کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ کی حیثیت سے رئیر ایڈمر ل محمد امجد خان نیازی پاکستان نیوی بحری بیڑے کے آپریشنل انچار ج ہوں گے۔
تبدیلیء کمانڈ کی تقاریب میں پاکستان نیوی کے افسران اور سیلرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent News

Pakistan Begins Crackdown on Illegal Afghan Nationals After Deadline Expires 1:02
Pakistan Begins Crackdown on Illegal Afghan Nationals After Deadline Expires
Jul 11, 2026 04:58 pm
Pakistanis Reject Sharp Fuel Price Hike, Call It an Added Burden Amid Inflation 1:42
Pakistanis Reject Sharp Fuel Price Hike, Call It an Added Burden Amid Inflation
Jul 11, 2026 04:19 pm
Operation Shaban 9 Militants Killed in Fresh Security Operations Across Balochistan 1:10
Operation Shaban 9 Militants Killed in Fresh Security Operations Across Balochistan
Jul 11, 2026 12:15 pm
Lahore Man Arrested After Viral Video Shows Brutal Public Assault on Wife 1:01
Lahore Man Arrested After Viral Video Shows Brutal Public Assault on Wife
Jul 11, 2026 12:01 pm
Pakistan Government Announces Sharp Increase in Petrol and Diesel Prices 1:40
Pakistan Government Announces Sharp Increase in Petrol and Diesel Prices
Jul 11, 2026 11:33 am
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive 1:13
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive
Jul 10, 2026 05:32 pm
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad 1:35
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad
Jul 10, 2026 05:15 pm
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif 1:24
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif
Jul 10, 2026 05:05 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved