Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 12, 2017 02:03 pm views : 717

Location : CM Secritariat

Lahore- CM Punjab meeting with Delegation of GE Healthcare & Ferozsons Laboratories
  • Urdu

لاہور،پنجاب حکومت، جنرل الیکٹرک ہیلتھ کیئر اور فیروز سنز لیبارٹریز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پنجاب حکومت، جنرل الیکٹرک ہیلتھ کیئر اور فیروز سنز لیبارٹریز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں، معاہدے کی رو سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں تربیتی مرکزقائم کیا جائے گا جہاں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو الٹرا ساؤنڈ کرنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی، ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تھے، پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان اور جنرل الیکٹر ک ہیلتھ کیئر کی جانب سے گلوبل جی ایم راب والٹن نے معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ، جنرل الیکٹرک ہیلتھ کیئر اور فیروز سنز لیبارٹریزکے مابین آج طے ہونے والا معاہدہ خوش آئند ہے جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں تربیتی سنٹربنایا جائے گا جہاں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو الٹرا ساؤنڈ کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی اور تربیت کا یہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ سستا میکانزم متعارف کرایا جا رہا ہے، پورٹ ایبل الٹراساؤنڈ مشینیں درآمد کی جا رہی ہیں ، 60 مشینیں پہنچ چکی ہیں جبکہ مزید 700 مشینیں منگوائی جا رہی ہیں ۔ ان مشینوں کو ماہرین نہیں چلائیں گے بلکہ تربیت مکمل کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز انہیں چلائیں گی اور صوبے کے دور دراز علاقوں میں خواتین مریضوں کو تشخیص کی یہ سہولت ملے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی مختلف کمپنیوں سے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پورٹ ایبل الٹراساؤنڈ مشینیں بڈنگ کے شفاف عمل کے ذریعے منگوائی جا رہی ہیں اور 700 مشینوں کی ترسیل فروری 2018 ء میں شروع ہو جائے گی اس دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تربیت کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ ایک مستحسن اقدام ہے جس سے دیہی و بنیادی مراکز صحت نہ صرف آباد ہوں گے بلکہ شاداب ہوں گے اور یقیناًخواتین کو حکومت کے اس اقدام سے بہت فائدہ ہو گا۔ ان پورٹ ایبل الٹراساؤنڈ مشینوں کو براہ راست دیہی و بنیادی مراکز صحت سے مربوط کیا جا رہا ہے اور ان مشینوں کو ریڈیالوجسٹ یا ٹیکنیکل افراد نہیں بلکہ تربیت یافتہ لیڈ ی ہیلتھ ورکرز چلائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانا ہمارا مقصد ہے اور یہ بڑا چیلنج بھی ہے جس سے کامیابی سے عہدہ برآ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں لاہور سے موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ہے اور عملی طور پر آج لاہور شہر میں مختلف مقامات پر اس سروس کے ذریعے پچاس سے زائد کیسز میں فرسٹ ایڈ دی گئی ہے ، دعا ہے کہ حادثات نہ ہوں تا ہم حادثہ زندگی کا حصہ ہیں، پنجاب حکومت نے ان حادثات سے متاثرہ افراد کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے شاندار سروس کا اجرا کیا ہے اور آئندہ ڈیڑھ دو ماہ تک اس منصوبے کا آغاز صوبے کی 9 ڈویژنز میں ہو جائے گا اور اس منصوبے کا دائرہ 36 اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ میں پنجاب حکومت ، جنرل الیکٹرک ہیلتھ کیئر اور فیروز سنز لیبارٹریزکے مابین معاہدہ طے پاجانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ کاروباری حضرات منافع کماتے ہیں یہ دنیا کا مروجہ اصول ہے کہ بڑے نیک نام کاروباری ادارے خلق خدا کے لئے رفاعی کام بھی کرتے ہیں جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچتا ہے ، منافع کمانا بھی ان کا حق ہے تا ہم دکھی انسانیت کی خدمت بھی ان کی ذمہ داری ہے اور اسی طرح کا اقدام آج یہ طے پانے والا معاہدہ ہے ، میں میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں جو ایسے مستحسن اقدامات کی تشہیر کرتے ہیں تا کہ عوام کو ان کے بارے میں آگاہی حاصل ہو اور وہ ان اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں ۔

Recent News

Pakistan Begins Crackdown on Illegal Afghan Nationals After Deadline Expires 1:02
Pakistan Begins Crackdown on Illegal Afghan Nationals After Deadline Expires
Jul 11, 2026 04:58 pm
Pakistanis Reject Sharp Fuel Price Hike, Call It an Added Burden Amid Inflation 1:42
Pakistanis Reject Sharp Fuel Price Hike, Call It an Added Burden Amid Inflation
Jul 11, 2026 04:19 pm
Operation Shaban 9 Militants Killed in Fresh Security Operations Across Balochistan 1:10
Operation Shaban 9 Militants Killed in Fresh Security Operations Across Balochistan
Jul 11, 2026 12:15 pm
Lahore Man Arrested After Viral Video Shows Brutal Public Assault on Wife 1:01
Lahore Man Arrested After Viral Video Shows Brutal Public Assault on Wife
Jul 11, 2026 12:01 pm
Pakistan Government Announces Sharp Increase in Petrol and Diesel Prices 1:40
Pakistan Government Announces Sharp Increase in Petrol and Diesel Prices
Jul 11, 2026 11:33 am
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive 1:13
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive
Jul 10, 2026 05:32 pm
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad 1:35
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad
Jul 10, 2026 05:15 pm
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif 1:24
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif
Jul 10, 2026 05:05 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved