Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 22, 2017 04:55 pm views : 813

Location : Local Hotel

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Addresses
  • Urdu

لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پنجاب،جیانگ ژی بزنس فورم کی تقریب سے خطاب

پنجاب اور چین کے صوبے جیانگ ژی کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کیلئے مقامی ہوٹل میں پنجاب، جیانگ ژی بزنس فورم کے عنوان سیسیمینار منعقد کیا گیا،بزنس فورم میں وزیراعلی پنجاب اور چین کے صوبے کے سربراہ نے شرکت کی۔
پنجاب،جیانگ ژی بزنس فورم کے دوران دونوں صوبوں کے مابین معاشی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے جبکہ دونوں صوبوں کے صنعتکاروں کے مابین بھی دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین عظیم ہمسائے ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے ،جنگ ہو یا امن یا کوئی قدرتی آفت، چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے،چین نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو متعدد منصوبوں کے بڑے تحفے دیئے ہیں جبکہ سی پیک بھی چینی قیادت اور حکومت کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام سی پیک کے تحفے پر چین کے شکرگزار ہیں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر تیز رفتاری سے عملدرآمد ہو رہا ہے ،سی پیک کے مخالفین اس گیم چینجر منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد سے خوف زدہ ہیں،پاکستان اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے ضامن اس منصوبے کو ہر قیمت پر کامیاب بنایا جائے گاانشاء اللہ پاکستان ترقی و خوشحالی کا سفر ضرور طے کرے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے 2013 کے انتخابات میں عوام کے تاریخی مینڈیٹ کے بعد چین کا دورہ کیااس دورے کے دوران میں بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل تھاچین کی قیادت نے اس دورے کے دوران توانائی بحران کے خاتمے سمیت ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، رواں سال کے آخر تک ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگااگلے ماہ 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے،یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جا رہا ہے پنجاب اور چین کا صوبہ جیانگ ژی ترقی و خوشحالی کے سفر میں عظیم پارٹنر بنیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں کے مابین تعلیم، صنعت، توانائی، لائیوسٹاک، زراعت، فارما سیو ٹیکل اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا،250 پاکستانی طلبا و طالبات بیجنگ یونیورسٹی میں پنجاب حکومت کے اخراجات پر چینی زبان سیکھ رہے ہیں،یہ طلبا و طالبات وطن واپس آ کر بیجنگ،اسلام آباد، بیجنگ،لاہور اور بیجنگ و دیگر صوبوں کے مابین پل کا کردار ادا کریں گے جیانگ ژی اور پنجاب کے درمیان معاشی تعلقات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔
ممبر سنٹرل کمیٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ لوشن شے کا کہنا تھا کہ دونوں صوبو ں کے مابین زراعت، صنعت، توانائی اور دیگر شعبوں میں اس طرح کے اشتراک کار کے وسیع امکانات موجود ہیںیہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جہاں بھی گیا ہوں بے پناہ محبت اور پیار ملا ہے، پنجاب کے عوام کی مہمان نوازی، فراخدلی اور خلوص کو فراموش نہیں کرسکتا،دونوں صوبوں کے مابین طے پانے والے معاہدوں سے دو طرفہ معاشی تعاون فروغ پائے گا۔
پنجاب،جیانگ ژی بزنس فورم کے دوران دونوں صوبوں کے مابین معاشی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے جبکہ دونوں صوبوں کے صنعتکاروں کے مابین بھی دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ بزنس فورم میں صوبائی وزراء ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پاکستان بالخصوص پنجاب اور چینی صوبے جیانگ ژی کے سرمایہ کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Recent News

Early morning rain brings brief relief to Lahore as temperatures soar again 1:13
Early morning rain brings brief relief to Lahore as temperatures soar again
Jul 15, 2026 03:15 pm
Soaring fruit prices squeeze low-income Pakistanis as inflation persists 2:09
Soaring fruit prices squeeze low-income Pakistanis as inflation persists
Jul 15, 2026 02:55 pm
PSX Rebounds Strongly as KSE-100 Regains Over 2,800 Points 1:04
PSX Rebounds Strongly as KSE-100 Regains Over 2,800 Points
Jul 15, 2026 01:42 pm
PM Shehbaz Directs Enhanced Coordination with Provincial Governments for Monsoon Contingencies 1:01
PM Shehbaz Directs Enhanced Coordination with Provincial Governments for Monsoon Contingencies
Jul 15, 2026 01:32 pm
US Confirms Seven-Hour Military Operation Against Iranian Targets, Reimposes Naval Blockade 1:04
US Confirms Seven-Hour Military Operation Against Iranian Targets, Reimposes Naval Blockade
Jul 15, 2026 12:46 pm
Authorities Claim Evidence Shows Armed Groups Linked to Banned Committee 1:13
Authorities Claim Evidence Shows Armed Groups Linked to Banned Committee
Jul 15, 2026 12:12 pm
Rapid Glacier Changes Pose Major Threat to Pakistan, Warns SUPARCO Expert 1:18
Rapid Glacier Changes Pose Major Threat to Pakistan, Warns SUPARCO Expert
Jul 15, 2026 11:20 am
AJK Home Secretary Says Operation Against Armed Miscreants Essential to Restore Peace 1:26
AJK Home Secretary Says Operation Against Armed Miscreants Essential to Restore Peace
Jul 15, 2026 11:01 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved