Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 18, 2017 06:08 pm views : 709

Location : Different Areas

Karachi- Possible Ban On Social Media
  • Urdu

فیس بک پر ممکنہ پابندی پر شہری حلقے تشویش میں مبتلا

سوشل میڈیا پر ممکنہ پابندی کے حوالے سے جاری چہ مگوئیوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلاکردیا ہے ، کسی کو رابطے ختم ہونے کی پریشانی ستانے لگی تو کوئی بے روزگار ہونے کے خدشے کو جان سے لگائے بیٹھا ہے ۔ سوشل میڈیا موجودہ دورمیں نا صرف معلومات کے تبادلوں میں اہم کردار اداکررہاہے بلکہ ان خواتین کے لیے انتہائی آسان اور مفید روزگار کا ذریعہ بن چکا ہے جو گھروں سے باہر نہیں نکل سکتیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پرپابندی پورے ملک میں ایک طوفان برپا کرسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں ،لیکن ایک کتاب خراب ہوتو پوری لائبریری کو بند نہیں کیا جاسکتا ،بلکہ اس کتاب کو لائبریری سے نکال دیاجاتا ہے ،لیکن یہاں صورتحال کچھ مختلف ہے جس پر شہری اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پابندی کی مخالفت کرتے نظرآرہے ہیں ۔
شہری شاہد رانااس بارے میں کہتے ہیں سوشل میڈیا موجودہ دور میں رابطے کا اہم ذریعہ ہے ،ہماری ترقی بھی اسی سوشل میڈیا سے ہی منسلک ہے ،اور ا س سے شاید کسی کو انکار ہو،تاہم سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی شدید مخالفت کرتا ہوں اورحکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس ضمن میں کوئی ایسا قانون بنائے جس سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔ ساتھ ساتھ میں یہ بھی کہناچاہوں گا کہ سوشل میڈیا چلانے والے اداروں کو ان لوگوں پر نظر رکھنی چاہے جو نئی نئی آئی ڈیز بناکر اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔ہمارا مقصد کسی مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری ہرگز نہیں مگر ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جو کسی مذہب کی توہین کرتے ہیں۔آخر میں صرف اتنا ہی کہنا چاہو ں گا سوشل میڈیا رابطوں کا اہم ذریعہ ہے اسے بند نہیں ہونا چاہیے۔
کترینہ حسین کہتی ہیں حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر ممکنہ پابندی کا فیصلہ انتہائی غلط ہوگا،کیوں کہ سوشل میڈیاپر اب صرف سوشل کام نہیں ہوتابلکہ اب اس سے ملک میں ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہوچکا ہے ،کراچی میں کئی ایسی خواتین ہیں جو گھرپر رہ کر بزنس چلا رہی ہیں۔اس کے علاوہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی اپنی فیملی اور دوستوں سے رابطوں کے لیے فیس بک ،واٹس اپ اور اس طرح کے دیگر سوشل ذرائع ہی استعمال کرتے ہیں ۔اکیسویں صدی میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے والی بات میری سمجھ میں نہیں آرہی ۔ البتہ جو توہین آمیز پوسٹیں ہیں انہیں ہٹایا جاسکتا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور ان پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے لیکن پورے سوشل میڈیاپرپابندی کا فیصلہ غلط ہوگا۔
اقبال خان ممکنہ پابندی پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہتے ہیں سوشل میڈیا جہاں رابطوں کا ایک اہم ذریعہ ہے وہیں معلومات کے تبادلے کا بھی اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ اچھی جگہ پر گندے لوگ آجاتے ہیں ، اس پر حکومت کو ضرور ایکشن لینا چاہیے ،اور غیرقانونی کام کرنے والوں کو فوری گرفتار کرے۔اس کے ساتھ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ گستاخانہ پوسٹس شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Recent News

Early morning rain brings brief relief to Lahore as temperatures soar again 1:13
Early morning rain brings brief relief to Lahore as temperatures soar again
Jul 15, 2026 03:15 pm
Soaring fruit prices squeeze low-income Pakistanis as inflation persists 2:09
Soaring fruit prices squeeze low-income Pakistanis as inflation persists
Jul 15, 2026 02:55 pm
PSX Rebounds Strongly as KSE-100 Regains Over 2,800 Points 1:04
PSX Rebounds Strongly as KSE-100 Regains Over 2,800 Points
Jul 15, 2026 01:42 pm
PM Shehbaz Directs Enhanced Coordination with Provincial Governments for Monsoon Contingencies 1:01
PM Shehbaz Directs Enhanced Coordination with Provincial Governments for Monsoon Contingencies
Jul 15, 2026 01:32 pm
US Confirms Seven-Hour Military Operation Against Iranian Targets, Reimposes Naval Blockade 1:04
US Confirms Seven-Hour Military Operation Against Iranian Targets, Reimposes Naval Blockade
Jul 15, 2026 12:46 pm
Authorities Claim Evidence Shows Armed Groups Linked to Banned Committee 1:13
Authorities Claim Evidence Shows Armed Groups Linked to Banned Committee
Jul 15, 2026 12:12 pm
Rapid Glacier Changes Pose Major Threat to Pakistan, Warns SUPARCO Expert 1:18
Rapid Glacier Changes Pose Major Threat to Pakistan, Warns SUPARCO Expert
Jul 15, 2026 11:20 am
AJK Home Secretary Says Operation Against Armed Miscreants Essential to Restore Peace 1:26
AJK Home Secretary Says Operation Against Armed Miscreants Essential to Restore Peace
Jul 15, 2026 11:01 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved