Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 05, 2017 12:40 pm views : 766

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Meeting About Solid Waste Management
  • Urdu

لاہور ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ زبانی کلامی یا باتوں سے نہیں، اداروں کو کام کرکے دکھانا ہے، محنت سے قومیں بنتی ہیں،نیت نیک ہوتو اللہ بھی مدد کرتا ہے صوبے میں 6 ہزار میگاواٹ بجلی کے کارخانے لگ چکے ہیں، 15 میگاواٹ کا ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا نہ لگنا افسوسناک ہے145شہبازشریف شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا بنانے کا پروگرام مرتب، دیہی علاقوں کی صفائی کیلئے بجٹ میں 15 ارب روپے مختص شہروں اور دیہات کو صاف کرنا ہمارا عزم ہے، شہروں کو صاف ستھرا بنانے میں میئرز صاحبان کو بھی اپنا کردار ادا کرناہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کلین سٹیز روڈمیپ پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کلین سٹیز روڈمیپ پروگرام کا پہلے مرحلے میں 7 شہروں سے آغاز کیا گیا ہے اور شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کا پروگرام بھی مرتب کیا گیا ہے،دیہی علاقوں کی صفائی کیلئے بجٹ میں 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ذریعے کلین سٹیز پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے جس سے ان شہروں میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، تاہم ابھی اس حوالے سے بہت کچھ کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں تاخیر پر اظہار برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے کوڑا کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کے عمل میں تاخیر پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوڑا کرکٹ سے توانائی کے حصول کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، صوبے میں 6 ہزار میگاواٹ بجلی کے کارخانے لگ چکے ہیں، 15 میگاواٹ کا ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا نہ لگنا افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا بنانے میں میئرز صاحبان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے انہیں منتخب کیا ہے اور عوام کو خدمات فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کیلئے مینجنگ ڈائریکٹر ز نجی شعبہ سے لئے جائیں کیونکہ ایک پروفیشنل مینجنگ ڈائریکٹر ہی شہروں کو صاف ستھرا بنانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے اور با صلاحیت ہیومن ریسورس کے ذریعے اداروں سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، عوام کو صفائی کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے بھرپو رمہم چلائی جائے۔ صفائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے لوگوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار مزید 3 اضلاع تک بڑھانے کیلئے بیجنگ میں روڈ شو کا انعقاد کیا جائے، انہو ں نے کہا کہ لینڈ فل سائٹس ڈویلپ کرنا بھی ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دیہات میں لینڈ فل سائٹس کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ زبانی کلامی یا باتوں سے نہیں، اب اداروں کو کام کرکے دکھانا ہے۔ محنت سے قومیں بنتی ہیں،جرمنی اور جاپان کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں اورنیت نیک ہوتو اللہ بھی مدد کرتا ہے۔ہمیں نیک نیتی، محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ محنت، محنت اور صرف محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے،تاریخ سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے والی قومیں کامیاب ہوئی ہیں اور ہمیں بھی ماضی کی کوتاہیوں اور غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اور اپنی قوم اور معاشرے کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہات کو صاف کرنا ہمارا عزم ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، خواجہ احمد حسان، ڈلیوری ایسوسی ایٹس سر مائیکل باربراو ران کی ٹیم، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اور بہاولپور کے میئر صاحبان نے بھی شرکت کی۔

Recent News

Karachi's Largest Wholesale Market to Remain Closed Tomorrow Over Traders' Strike 1:01
Karachi's Largest Wholesale Market to Remain Closed Tomorrow Over Traders' Strike
Jul 14, 2026 05:10 pm
PM Sharif Praises Economic Team for Major Progress Toward Pakistan's Cashless Economy 1:41
PM Sharif Praises Economic Team for Major Progress Toward Pakistan's Cashless Economy
Jul 14, 2026 04:42 pm
Pakistan Stock Exchange Plunges Over 6,500 Points as US-Iran Conflict Rattles Global Markets 1:01
Pakistan Stock Exchange Plunges Over 6,500 Points as US-Iran Conflict Rattles Global Markets
Jul 14, 2026 04:29 pm
Alleged Mastermind Behind Karachi Rangers Camp Attack Arrested, Sindh Officials Say 2:14
Alleged Mastermind Behind Karachi Rangers Camp Attack Arrested, Sindh Officials Say
Jul 14, 2026 02:47 pm
Hrithik Roshan, sons and Saba Azad spotted at Mumbai airport 1:10
Hrithik Roshan, sons and Saba Azad spotted at Mumbai airport
Jul 14, 2026 01:15 pm
PTI Local Leaders Join PML-N in Punjab at Political Gathering 1:18
PTI Local Leaders Join PML-N in Punjab at Political Gathering
Jul 14, 2026 01:00 pm
Karachi on High Alert as Monsoon Rains Forecast; Emergency Drainage Measures Ordered 1:08
Karachi on High Alert as Monsoon Rains Forecast; Emergency Drainage Measures Ordered
Jul 14, 2026 12:28 pm
Trump Announces More US Strikes on Iran as Tensions Escalate 1:15
Trump Announces More US Strikes on Iran as Tensions Escalate
Jul 14, 2026 11:23 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved