Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 24, 2017 07:34 pm views : 841

Location : Pakistan Navy War College

Lahore- CNS addresses Pakistan Navy War College Convocation
  • Urdu

لاہور،پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو اپنے اقتصادی اور سکیورٹی مفادات کے حصول کے لئے کوشاں ہے، نیول چیف

لاہور میں46ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
مہمان خصوصی نے پاک بحریہ ، پاک آرمی،پاک فضائیہ کے 43 اور دوست ممالک اُردن، انڈونیشیاء، بنگلہ دیش، چین، سری لنکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،ملائیشیاء مصر،میائمراور نا ئیجر یاکے20 آفیسرز کو وار سٹڈیز (میری ٹائم) میں ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے کہا کہ وسائل اور اثر و رسوخ کی تلاش تغیر پذیر اور غیر یقینی دنیا میں ہمسری اور نئی صف بندیوں کو جنم دیتی ہے۔ ہمارے خطے کے ممالک کی توجہ سمندرکی جانب مبذول ہو رہی ہے اور بحری افواج کو اسٹریٹیجک اور روایتی انداز سے ترقی دینے کے لئے کثیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ساتھ ساتھ ہمارے خطے میں غیر علاقائی بحری افواج کی کثیر تعداد میں موجودگی بھی اس امر کی دلیل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن ایک امن پسند ملک ہے جو اپنے جائز اقتصادی اور سکیورٹی مفادات کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔تاہم موجودہ صورت حال میں ایک مضبوط بحری فورس کی ضرورت پہلے کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کی جا رہی ہے۔
گریجویٹنگ آفیسرز کو نصیحت کرتے ہوئے نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قائدکی حیثیت سے آفیسرکو پیشہ ورانہ انداز میں جرأت مندی کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونا چاہئے اوراپنے اپنے ملک کی بحری افواج کی بہتری کے لئے یہاں سے حاصل کئے جانے والے علم اور مہارتوں کا بہترین استعمال کرنا چاہئے۔
کورس میں دوست ممالک کے آفیسرز کی حوصلہ افزاء شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور پاک بحریہ کے آج کے بعد مزیدبیس سے زائد سفیر اور دوست ہوں گے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ دوست ممالک کے یہ آفیسرز پی این وار کالج میں کورس کے دوران بنائے جانے والے دوستوں کے ساتھ اپنی دوستی قائم و دائم رکھیں گے۔
نیول چیف نے گریجویٹنگ آفیسرز کو مبارک باد دی اورکورس کی تمام سرگرمیوں کے انعقاد کے سلسلے میں پاکستان نیوی وار کالج کے عزم اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے بھر پور تعاون کو سراہا۔
قبل ازیں کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے کورس میں شامل تعلیمی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا مختصراً ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں دوست ممالک کے آفیسرز کی شرکت حوصلہ افزاء ہے اور پاکستان اور ان ممالک اورخاص طور پر ان ممالک کی بحری قوتوں کے درمیان پائے جانے والے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
تقریب میں معزز سول شخصیات اور پاکستان کی مسلح افواج کے سینئرز آفیسرز نے شرکت کی۔

Recent News

US Confirms Seven-Hour Military Operation Against Iranian Targets, Reimposes Naval Blockade 1:04
US Confirms Seven-Hour Military Operation Against Iranian Targets, Reimposes Naval Blockade
Jul 15, 2026 12:46 pm
Authorities Claim Evidence Shows Armed Groups Linked to Banned Committee 1:13
Authorities Claim Evidence Shows Armed Groups Linked to Banned Committee
Jul 15, 2026 12:12 pm
Rapid Glacier Changes Pose Major Threat to Pakistan, Warns SUPARCO Expert 1:18
Rapid Glacier Changes Pose Major Threat to Pakistan, Warns SUPARCO Expert
Jul 15, 2026 11:20 am
AJK Home Secretary Says Operation Against Armed Miscreants Essential to Restore Peace 1:26
AJK Home Secretary Says Operation Against Armed Miscreants Essential to Restore Peace
Jul 15, 2026 11:01 am
Karachi's Largest Wholesale Market to Remain Closed Tomorrow Over Traders' Strike 1:01
Karachi's Largest Wholesale Market to Remain Closed Tomorrow Over Traders' Strike
Jul 14, 2026 05:10 pm
PM Sharif Praises Economic Team for Major Progress Toward Pakistan's Cashless Economy 1:41
PM Sharif Praises Economic Team for Major Progress Toward Pakistan's Cashless Economy
Jul 14, 2026 04:42 pm
Pakistan Stock Exchange Plunges Over 6,500 Points as US-Iran Conflict Rattles Global Markets 1:01
Pakistan Stock Exchange Plunges Over 6,500 Points as US-Iran Conflict Rattles Global Markets
Jul 14, 2026 04:29 pm
Alleged Mastermind Behind Karachi Rangers Camp Attack Arrested, Sindh Officials Say 2:14
Alleged Mastermind Behind Karachi Rangers Camp Attack Arrested, Sindh Officials Say
Jul 14, 2026 02:47 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved