Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 17, 2016 07:43 pm views : 1021

Location : Pakistan Navy Office

Karachi- Pak China Joint Naval Exercises Press Briefing
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ کے فلیٹ ہیڈکوارٹرز میں مشترکہ میڈیا بریفنگ کا انعقاد

چینی بحریہ کے جہاز ’چینگ شنگ ڈاؤ ‘ (ا وشن سالویج اینڈ ریسکیو شپ) اور ’ہینڈن‘ پاکستان کے خیر سگالی کے دورے پر ان دنوں کراچی میں ہیں۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران چینی بحری جہاز پاک بحریہ کے ساتھ چوتھی دوطرفہ بحری مشقوں میں حصہ لیں گے۔ اس ضمن میں پاک بحریہ کے فلیٹ ہیڈکوارٹرز میں ایک مشترکہ میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈر 18ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کموڈور مرزا فواد امین بیگ اور چینی بحریہ کے سینئر کیپٹن شی چنگ تاؤ نے میڈیا کے نمائندوں کو مشقوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کموڈور فو ادنے بتایا کہ یہ اہم مشقیں ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہیں۔ ہاربر فیز اس وقت جاری ہے جس میں باہمی ملاقاتیں، دونوں ممالک کے جہازوں پر دوروں کے تبادلے ، آپریشنل سرگرمیوں اور دوسرے امور پر بات چیت شامل ہیں۔ مشقوں کا سی فیز بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ کے میری ٹائم اور بحری آپریشنز، اسپیشل فورسزکے جوائنٹ بورڈنگ آپریشنز ، ائیر ڈیفنس مشقوں، رابطے کی مشقوں اور بحری جہازوں کی جنگی چالوں پر مشتمل ہوگا جو کہ کھلے سمندر میں منعقد کی جائیں گی۔
مشقوں کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کموڈور فواد نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد دونوں افواج کی مشترکہ بحری آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام میں مدد مل سکے جو اقتصادی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ مشقیں دونوں اطراف پائی جانے والی اس خواہش کی غماز بھی ہیں کہ دو طرفہ تعاون کو آپریشنل اور دفاعی سطح پر فروغ دیا جائے۔
کموڈور بیگ نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کی بحری افواج کے درمیان دیرپا تعلقات قائم ہیں۔ دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری تعاون کی ایک وسیع تاریخ ہے جو دونوں جانب کے سینئر افسران اور فلیٹ یونٹس کے دوطرفہ دوروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مشترکہ تعمیر، چینی بحریہ کی امن مشقوں میں باقاعدہ شمولیت ، سالانہ مشترکہ مشقوں اور پاک۔چین بحریہ کی دوطرفہ مشقوں پر مشتمل ہے۔ چینی بحری جہازوں کا حالیہ دورہ اور مشقیں اس مشترکہ تعاون کی آئینہ دار ہیں۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کموڈور فو اد نے کہا کہ حکومت پاکستان، اس کی مسلح افواج اور عوام ایک عشرے سے بھی زائد عرصے سے دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں۔ پاکستان نیوی حکومتی پالیسیوں پر سختی سے عمل پیر ا ہے اور دنیا کے ان اہم بحری راستوں میں امن وسلامتی کے قیام کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ اس ضمن میں پاک بحریہ کی کثیر القومی بحری اتحاد سی ٹی ایف 150اور سی ٹی ایف 151میں شمولیت نہایت اہم ہے۔ اسی طرح چینی بحریہ اپنی ٹاسک فورس کی مسلسل موجودگی کے ذریعے بحر ہند میں دہشت گردی اور بحری قذاقی کے سد باب کے لیے کوششیں کررہی ہے۔
چینی بحریہ کے سینئر کیپٹن شی چنگ تاؤ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کی بحری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پید ا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشقیں پاک۔ چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بھی بہت اہمیت کی حامل ہیں۔
پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے درمیان یہ مشقیں 21نومبر تک جاری رہیں گی اور یقینی طور پر ان بحری مشقوں کا انعقاد گوادر پورٹ پر سرگرمیوں اور کمرشل بحری جہازوں کی آمدو رفت کو تحفظ دینے کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

Recent News

PSX Closes at Record High Near 181,000 as Bull Rally Continues 2:35
PSX Closes at Record High Near 181,000 as Bull Rally Continues
Jun 17, 2026 05:05 pm
Sindh Teachers Decry Inflation, Unmet Demands in Protest 2:52
Sindh Teachers Decry Inflation, Unmet Demands in Protest
Jun 17, 2026 04:50 pm
Muharram Devotion Meets Inflation Shops Thrive as Pilgrims Flock to Bibi Pak Daman 2:07
Muharram Devotion Meets Inflation Shops Thrive as Pilgrims Flock to Bibi Pak Daman
Jun 17, 2026 04:13 pm
Inflation Crushes Pakistan's Poor as Prices Soar Out of Control 1:60
Inflation Crushes Pakistan's Poor as Prices Soar Out of Control
Jun 17, 2026 03:55 pm
PSX Opens at Record High, Crosses 181,000 as Bull Run Continues 1:42
PSX Opens at Record High, Crosses 181,000 as Bull Run Continues
Jun 17, 2026 03:35 pm
PFA discarded 15000 litre animal fat extracted oil, 2000 litre substandard milk 1:04
PFA discarded 15000 litre animal fat extracted oil, 2000 litre substandard milk
Jun 17, 2026 11:44 am
Punjab Budget 2026-27 Sparks Heated Debate in Assembly 1:48
Punjab Budget 2026-27 Sparks Heated Debate in Assembly
Jun 17, 2026 11:15 am
Sikh Pilgrims Hail Pakistan's Hospitality at Guru Arjan Dev Ji Jor Mela
2:04
Sikh Pilgrims Hail Pakistan's Hospitality at Guru Arjan Dev Ji Jor Mela
Jun 17, 2026 10:50 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved