پشاور، وزارت داخلہ کاپاک ترک اسکول اینڈ کالج کے اساتذہ کو ملک چھوڑنے کا اعلان
پاک ترک اسکولوں کے اساتذہ کو تین دن میں ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد پشاور
میں درجنوں طلبہ کے والدین غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گئے ہیں۔وزارت
داخلہ نے پاک ترک اسکول اینڈ کالج کے ایک سو بیس اساتذہ کو ملک چھوڑنے کا
اعلامیہ جاری کردیا ہے ، جس کے باعث پاک ترک میں زیر تعلیم طلباء کا مستقبل
تاریک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
حکومتی فیصلے کے باعث زیر تعلیم طلباء کے والدین میں تشویش بڑھ گئی جبکہ
والدین نے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی
کیاہے۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاک ترک اسکول اینڈ کالج
نجی ادارہ ہے، تعلیمی اداروں کی بندش سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں تاہم طلباء
کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول پاکستانی قوانین کے تحت چلایا جارہا ہے جو
کہ پاک ترک ایجوکیشن فاونڈیشن کے نام سے رجسٹرڈ پاکستانی کمپنی کے پاس
ہے۔کمپنی کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں شامل ارکان کا تعلق
پاکستان سے ہے۔