راولپنڈی ، آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کااسٹرائیک کورمنگلا کا دورہ، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل
شریف نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا
جائزہ لیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اس دوران اسٹرائیک کور کمانڈر نے آپریشنل
تیاریوں پر بریفنگ دی جب کہ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور، کور کمانڈر
لاہور، کورکمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ملٹری آپریشن بھی شریک تھے۔
دوسری جانب دفاعی تجزیہ کاروں نے آرمی چیف کے دورہ منگلا کور کو انتہائی
اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے موقع پر آرمی چیف کا منگلا اسٹرائیک کور
کا دورہ دشمن کو ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہونے کا پیغام
دینا ہے۔منگلا اسٹرائیک کور پاک فوج کی سب سے اہم اور بڑی کور ہے جس کا کام
دشمن کو علاقے میں گھس کر مارنا اور دشمن کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت رکھنے
والے علاقوں پر قبضہ کرنا ہے۔