اسلام آباد، وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس
مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت اور بڑھتے ہوئے بھارتی جنگی جنون کے خلاف
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا سربراہی اجلاس
وزیراعظم سیکریٹریٹ میں شروع ہوگیا ہے ، تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہ
اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کی قیادت کو سرحدوں کی صورتحال اور بالخصوص
لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی سے متعلق امور سے آگاہ کیا جائے
گا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورخورشید شاہ سمیت
دیگررہنما شریک ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت کررہے
ہیں۔
پارلیمانی کانفرنس میں ایم کیوایم پاکستان کے ڈاکٹرفاروق ستار، اے این پی
کے حاجی غلام احمد بلور، وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ، محمود اچکزئی
اورپروفیسرساجد میرسمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر کئے جانے والے حالیہ اقدامات سے شرکا ء
کو آگاہ کریں گے اوراپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے مشاورت بھی کریں گے۔