Oct 01, 2016 02:03 pm
views : 1056
Location : Domestic Place
Rahimyar Khan- PMLN Youth Wing Protest against India
رحیم یارخان، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں کا بھارت کے خلاف احتجاج
رحیم یا رخان میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں نے بھارتی انتہا پسندی
اور دہشتگردی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں
بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف عبارات درج تھیں، شرکاء
نے کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت مردہ آباد کے نعرے لگائے۔
احتجاج کی قیادت کرنیوالے عدنان چوہان کا کہنا تھا کہ افواج کو پاکستان کی
جانب سے بھارتی جارحیت کابھرپور جواب دینے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ہماری
قوم کاہرفردانڈیاکے خلاف متحداوراپنے ملک پرجان قربان کرنے کے لیے تیارہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو ہم پاک فوج کے ساتھ مل
کر دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گیاوراگر بھارت نے ہماراپانی بندکرنے کی
کوشش کی توبھارت کے اندرسے تحریک چلے گی۔