Sep 28, 2016 06:50 pm
views : 918
Location : Shahrah e faisal
Karachi- Raiwind march preparation
کراچی،رائیونڈ مارچ کی تیاریاں عروج پر،اندرون سندھ کے لئے قافلہ روانہ
تحریک انصاف کا قافلہ کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گیا، پاکستان تحریک
انصاف کا یہ قافلہ اندرون سندھ سے ہوتا ہوا 30 ستمبر کی صبح لاہور پہنچے
گا۔
تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ تاریخ کا سب
سے بڑا مارچ ہو گا۔ قافلے کے لئے خصوصی بس بھی تیار کی گئی ہے جس کا نام
تبدیلی ایکسپریس رکھا گیا ہے ، یہ بس قافلے کی قیادت کرے گی۔ قافلے کی
روانگی کے وقت شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور سینکڑوں گاڑیاں
چار گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسی رہی۔ بعد میں اہلکاروں نے پہنچ کر ٹریفک
کے نظام کو کنٹرول کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی
تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں،گلوبٹوں کو بھر پور جواب دیا
جائے گا۔