سیالکوٹ ،ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر عابد خان کا محرام الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کی تقریب سے خطاب
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا ہے کہ محرام الحرام میں
سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں، تمام مجالس اورجلوسوں میں اسلحہ
اور فرقہ وارانہ تقاریر کرنے سمیت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے مکمل اجتناب
کیا جائے۔ جلوس کے راستوں اور اوقات کار کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ
سیکیورٹی میں آسانی پیدا ہو اور شر پسند عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔
محرم الحرام کے دوران کسی بھی چھوٹے بڑے واقعے کی اطلاع فوری طور پر ضلعی
امن کمیٹی یا پولیس کمیٹی کو دی جا ئے تاکہ فوری طور پر شکایات کا ازالہ
کیا جا سکے۔
ضلعی امن کمیٹی میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضا
کو برقرار رکھنے کیلئے محرم الحرام میں علماء کرام ،پولیس ،عوام اور صحا
فیوں سمیت ہر شخص اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔