Sep 27, 2016 03:55 pm
views : 983
Location : Different Areas
Peshawar- Anti Polio Drive Continues Second Day in KPK
پشاور، خیبر پختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کادوسرا روز، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
ایمر جنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے کوارڈینٹر کے مطابق پشاور
سمیت صوبہ بھر میں 3 روزہ انسداد پولیومہم آج دوسرے روز بھی جاری ہیں۔تین
روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبہ بھر کے 56 لاکھ 12 ہزار 800 سے زائد
بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں 19 ہزار 320 پولیو
رضا کار ٹیمیں اور 4 ہزار 240 ایریا انچارج حصہ لے رہے ہیں۔
پو لیو رضا کا ر ٹیموں میں 16ہزار 749 موبائل ، 1564 فکسڈ م 875 ٹرانزٹ
اور 132 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پولیو رضا کار ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے
صو بہ بھر میں23 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔
شہر بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر قائم پولیس چیک پوسٹوں
پرسیکیورٹی کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئیں ہیں اور موٹر سائیکل کی
ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔