چارسدہ، پولیس موبائل کے قریب دھماکا ، 10افراد زخمی
چارسدہ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل کے قریب ریموٹ
کنٹرول بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں
کو شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تحصیل شبقدر کے تھانہ سرو کلی کے علاقہ میاں کلے ماسم اڈہ میں پولیس موبائل
کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ سروکلے
ولایت خان سمیت پانچ پولیس اہلکار اور پانچ سول افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس
اہلکار آج شروع ہونے والے پولیو مہم میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے
تھے۔
واقعہ میں قریب کھڑی مسافر بس کو بھی نقصان پہنچا۔ بعض زخمیوں کو پشاور کے
لیڈی ریڈنگ ہسپتال منقل کر دیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو سول ہسپتال
شبقدر میں ضروری طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔