Sep 26, 2016 03:28 pm
views : 1048
Location : Different Areas
Peshawar- Anti-Polio drive in KPK and FATA
پشاور، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
خیبرپختونخوا ہ سمیت قبائلی علاقوں اور ایف آرز میں آج سے انسداد پولیو
مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران خیبرپختونخواہ میں 56 لاکھ جبکہ
فاٹا اورایف آرز میں 9 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کے
قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کیلئے مختلف اضلاع میں 19 ہزار 320 ٹیمیں
تشکیل دی گئی ہیں۔
شہری علاقوں میں 23 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی
کے فرائض سرانجام دیں گے۔ فاٹا میں ٹی ڈی پیز کے بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ
کی ویکسین دینے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔