Sep 24, 2016 04:55 pm
views : 1138
Location : Urdu Bazaar - Karachi
Karachi- Urdu Bazaar Robbery
کراچی،اردوبازار میں 6 کیبنز اور 14 دکانوں میں چوری ،چور 54ہزار روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے کے علاقے اردو بازار میں رات گئے چوری کی واردات ہوئی جس کے نتیجے
میں 14 دوکانیں،اور چھ کیبنز میں سے 54 ہزار کی رقم چوری کی گئی۔اس موقع
پر دوکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ واردات رات گئے ہوئی جبکہ چوکیدار کا کہنا
ہے کہ چور گٹر کے مین ہول سے داخل ہوئے اور انہوں نے مجھے باندھ کر یہ
واردات کی جس میں چار ملزمان شامل تھے، یہ بات ہم سمجھنے سے قاصر ہیں کہ
چار افراد گٹر کے مین ہول سے کیسے داخل ہوئے ، اس قسم کے واقعات کراچی کے
اکثر بازاروں میں رونما ہوتے ہیں جس پر اعلیٰ حکام کو فی الفور ایکشن لینا
چاہیے۔
ہم نے اس واردات کی اطلاع آرام باغ تھانے میں دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او نے چوکیدار کو شامل تفتیش کر لیا ہے۔