ٹوبہ ٹیک سنگھ،سی ٹی ڈی کا داعش کے خلاف آپریشن،انتہا پسند گرفتار،دھماکا خیز موادبرآمد
سی ٹی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے داعش کے چار دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے
ہوئے نئے پلان کی تیاری کے دوران انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا،دہشت گردوں
سے دھماکہ خیز مواد پرائیما کارڈ ،سیفٹی فیوز ،ڈیٹونیٹر مختلف ضلعی
ہیڈکوارٹرز کے دفاتر کے نقشے اور اسلحہ برآمد کیا گیا،دہشت گردوں میں سے
ایک کا تعلق خیبر پختونخواہ جبکہ تین راولپنڈی کے رہائشی بتائے گئے ہیں
،دہشت گردوں سے جہاں دیگر حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے وہاں داعش کے
جھنڈے اور لٹریچر بھی برآمد کیے گئے۔
سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں جن کا تعلق داعش سے بتایا
گیا ہے کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آنے کا مقصد حساس ضلع ہونے کے ناطے محرم
الحرام میں دہشت گردی کے منصوبے بھی ہوسکتے ہیں۔سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار
دہشت گردوں کی شناخت شمیم،حسن،فیصل اور رزاق کے ناموں سے ہوئی ہے جن میں
سے ایک دہشت گرد کا تعلق خیبر پختونخوا اور تین کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر
راولپنڈی سے بتایا گیا ہے۔دہشت گردوں سے مزید تفتیش کے لیے انہیں سی ٹی ڈی
ہیڈکوارٹر فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔