Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 22, 2018 09:23 pm views : 521

Location : Different Areas

Karachi- Gas Prices Hike, People faces Problem & Karachi- Lahore Grammar School give Dam fund to NBP
  • Urdu

کراچی، گیس کی قیمتوں نے جلتے چولہے بجھا دیئے

 کراچی، مستقبل کے معماروں کی قابل رشک کاوش

تبدیلی سرکار کی جانب سے کموڈیٹیز کے نرخوں میں بھی مسلسل تبدیلی سے عوام سخت پریشان حال اور مضطرب ہوگئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اچانک تین سو فیصد اضافے کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گر گیا ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹ مافیا من مانے کرائے وصول کرنے لگی جس سے عوام اور بس کنڈیکٹر میں لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن گئے ہیں۔
نان فروشوں نے روٹی کی قیمتوں میں تین سے چار روپے اضافہ کردیا ہے ، نان فروشوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنایا ہے۔
اس حوالے سے ایک شہری رزاق آفریدی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بوجھ سے کم نہیں، گیس کی قیمتوں کا اطلاق چھوٹے طبقات پر ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ کرائے کے گھروں پر جو لوگ رہ رہے ہیں وہ بیچارے بھی بل ادا کررہے ہیں اور جس کی ماہانہ دس ہزار روپے تنخواہ ہے اس کیلئے انتہائی ناگفتہ بہ صورتحال ہے۔ حکومت کو چھوٹے طبقات پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ حکومت کا یہ اقدام سمجھ سے بالاتر ہے۔
ایک اور شہری وحید قریشی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتو ں میں اضافہ کرکے حکومت نے بے رحمی کا ثبوت دیا ہے، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے غریب بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ گیس کی قیمتو ں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایو ں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہر چیز کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں۔ گیس اور پیٹرول کی قیمتیں فی الفور واپس لی جانی چاہیے، ان حالات میں غریب کا چولہا جلنا مشکل ہوگیا ہے۔
02 STORY


مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تاریخ شاہد ہے کہ ہر مشکل وقت اور ضرورت پر پوری قوم متحد ہوئی ہے اور ایک مرتبہ پھر تاریخ کی اندھی تقلید کی مثال سامنے آئی جب عدالت عظمیٰ اور وزیر اعظم کی جانب سے ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے معاونت کی اپیل کرنے کے بعد مختلف اداروں اور مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ مستقبل کے معمار بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ اسکول کے طلباء وطالبات کی جانب سے اپنی ضرورت کو فروخت کرنے کے علاوہ کھیلوں کے انعقاد سے ہونے والی آمدن سے نیشنل بینک آف پاکستان کو ڈیم فنڈ کیلئے رقم دی گئی۔
اس حوالے سے لاہور گرامر اسکول کراچی برانچ میں تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں لاہور گرامر اسکول کراچی برانچ کی پرنسپل کی جانب سے نیشنل بینک کے ترجمان سید ابن حسن کو چیک پیش کیا گیا۔
دوسری جانب نیشنل بنک کی جانب سے تمام ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ جو کہ ایک کروڑ پچانوے لاکھ روپے ہے ڈیم فنڈ کیلئے دی گئی ہے،جبکہ اس سلسلے میں نیشنل بنک اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ۔ علاوہ ازیں عوام کی جانب سے بھی نیشنل بنک کو ڈیم فنڈ کے لئے رقوم دی جا رہی ہیں اسکول کے بچوں کی جانب سے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور گرامر اسکول کی پرنسپل مرینہ علی کا کہنا تھا ہم بچوں کے جذبے کو سراہتے ہیں بچوں نے اپنی کاوشوں سے جورقم اکٹھی کی آج اسے نیشنل  بینک کو دے رہے ہیں۔
طالبہ امل خان کا کہنا تھا کہ اسکول کے بچوں اور اساتذہ نے ملکر ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے کوششیں کیں۔
نیشنل بنک کے ترجمان سید ابن حسن کا کہنا تھا کہ ہم ان بچوں کے شکر گزار ہیں جو اس قومی مقصد میں ہمارے ساتھ ہیں۔

Recent News

13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive 1:13
13 More Militants Killed in ‘Operation Shaban’ as Security Forces Intensify Balochistan Offensive
Jul 10, 2026 05:32 pm
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad 1:35
UN Secretary-General Candidate Rebeca Grynspan meets Prime Minister Sharif in Islamabad
Jul 10, 2026 05:15 pm
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif 1:24
Secretary-General Candidate Macky Sall Calls on Prime Minister Shehbaz Sharif
Jul 10, 2026 05:05 pm
Pakistan, Bangladesh Agree to Enhance Cooperation on Policing, Cybercrime and Training
1:24
Pakistan, Bangladesh Agree to Enhance Cooperation on Policing, Cybercrime and Training
Jul 10, 2026 04:48 pm
Pakistan, Bangladesh Agree to Enhance Cooperation on Policing, Cybercrime and Training 2:09
Pakistan, Bangladesh Agree to Enhance Cooperation on Policing, Cybercrime and Training
Jul 10, 2026 04:39 pm
Tamannaah Bhatia spotted in Andheri 1:27
Tamannaah Bhatia spotted in Andheri
Jul 10, 2026 12:55 pm
Karachi Establishes Special Police Station to Crack Down on Water Theft 1:01
Karachi Establishes Special Police Station to Crack Down on Water Theft
Jul 10, 2026 11:44 am
Night Parties Fueling HIV Spread in Major Cities, Says Pakistan’s Health Minister 1:21
Night Parties Fueling HIV Spread in Major Cities, Says Pakistan’s Health Minister
Jul 10, 2026 11:20 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved