Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 29, 2017 02:01 pm views : 606

Location : Punjab House

Islamabad- CM Punjab Chairs Meeting
  • Urdu

اسلام آباد،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پنجاب ہاؤس، اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔
وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان، شاہد خاقان عباسی ، شیخ آفتاب احمد، مریم اورنگزیب، ایم این اے حمزہ شہباز اور دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، عوام کی فلاح و بہبودکے پروگراموں، کسان پیکیج، گندم خریداری مہم، خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام، امن عامہ اور دیگر فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب ہاؤس، اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے آغاز پر خود تلاوت کلام پاک کر کے کارروائی شروع کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان پر اپنا کرم فرمائے، تمام مسلمانوں کے لئے ماہ صیام اللہ تعالی کی برکتیں اور رحمتیں لائے اور ہمیں اس قدر ہمت اور قوت عطا فرمائے کہ ہم ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔ راولپنڈی ڈویڑن کے اراکین اسمبلی کی جانب سے1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلی شہبازشریف کو مبارکباد دی گئی
وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت صدق دل سے ملک و قوم کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے وفاقی حکومت نے عوام دوست، فلاحی و ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے جس سے ملک میں معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو گی اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوامی مشکلات میں کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت ہمارا طرہ امتیاز ہے اور حکومت ترقیاتی و معاشی انقلاب کے روڈ میپ پر عمل پیرا ہے۔ توانائی کے منصوبے وقت مقررہ سے پہلے مکمل ہو رہے ہیں، جن سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ افواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور شہریوں کی قربانیوں سے ملک میں دہشت گردی پر قابو پایا گیا ہے اور ملک امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور ہماری ہر سوچ کا محورو مرکز عام آدمی کی زندگی میں بہتری اور خوشحالی لانا ہے۔ عام آدمی کی زندگی میں بہتری اور خوشحالی لانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلی نے راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سیف سٹی پراجیکٹس کیلئے رقوم رکھی گئی ہیں اور یہ منصوبے راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، بہالپور اور گوجرانوالہ میں شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا عوام کے لئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کررہے ہیں اور صوبے میں 318 سستے رمضان بازاروں کے لئے 9 ارب روپے کا تاریخی رمضان پیکیج دیا ہے۔ کھادکی قیمتوں میں کمی، بلا سود قرضوں سے چھوٹے کاشتکاروں کو بے حد فائدہ حاصل ہوا۔ پاکستان کی 70 سالہ میں پہلی مرتبہ قومی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے اور پیسے بچا کر تعلیم صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں نئی سٹی سکین مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں اور اعلی معیار کی ادویات مہیا کی گئی ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا ضمنی انتخابات کے نتائج اس امر کے شاہد ہیں کہ مسلم لیگ (ن)کی عوامی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عوام وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوامی نمائندوں اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماوں سے کہا کہ وہ قومی قیادت کی توقعات کے مطابق کسی سیاسی محاذ آرائی میں الجھنے کے بجائے اپنی توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھیں۔ ہماری چار سالہ کارکردگی سب پر عیاں ہے اور یہ ہماری کامیابی بین ثبوت ہے کہ عالمی ادارے بھی پاکستان کا شمار دنیا کی تیزی سے ابھرتی کامیاب معاشی قوتوں میں کر رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے سکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،وفاقی وزرا، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے صوبائی بجٹ اور علاقائی مسائل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے اس موقع پر صوبائی حکومت کی اعلی کارکردگی اور خصوصاً قومی منصوبوں میں بچت، کفایت شعاری اور شفافیت پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا۔ مزید برآں شہباز شریف نے ٹریفک پولیس حکام کو ہدایت کی ہے ماہ رمضان میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی جاری رکھنے کے لئے موثر ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور رمضان المبارک میں خصوصاً افطار کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افطار کے اوقات میں کہیں بھی ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں آنا چاہیے۔

Recent News

Rapid Glacier Changes Pose Major Threat to Pakistan, Warns SUPARCO Expert 1:18
Rapid Glacier Changes Pose Major Threat to Pakistan, Warns SUPARCO Expert
Jul 15, 2026 11:20 am
AJK Home Secretary Says Operation Against Armed Miscreants Essential to Restore Peace 1:26
AJK Home Secretary Says Operation Against Armed Miscreants Essential to Restore Peace
Jul 15, 2026 11:01 am
Karachi's Largest Wholesale Market to Remain Closed Tomorrow Over Traders' Strike 1:01
Karachi's Largest Wholesale Market to Remain Closed Tomorrow Over Traders' Strike
Jul 14, 2026 05:10 pm
PM Sharif Praises Economic Team for Major Progress Toward Pakistan's Cashless Economy 1:41
PM Sharif Praises Economic Team for Major Progress Toward Pakistan's Cashless Economy
Jul 14, 2026 04:42 pm
Pakistan Stock Exchange Plunges Over 6,500 Points as US-Iran Conflict Rattles Global Markets 1:01
Pakistan Stock Exchange Plunges Over 6,500 Points as US-Iran Conflict Rattles Global Markets
Jul 14, 2026 04:29 pm
Alleged Mastermind Behind Karachi Rangers Camp Attack Arrested, Sindh Officials Say 2:14
Alleged Mastermind Behind Karachi Rangers Camp Attack Arrested, Sindh Officials Say
Jul 14, 2026 02:47 pm
Hrithik Roshan, sons and Saba Azad spotted at Mumbai airport 1:10
Hrithik Roshan, sons and Saba Azad spotted at Mumbai airport
Jul 14, 2026 01:15 pm
PTI Local Leaders Join PML-N in Punjab at Political Gathering 1:18
PTI Local Leaders Join PML-N in Punjab at Political Gathering
Jul 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved