Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 28, 2021 12:59 pm views : 301

Location : Domestic Place

Karachi- Afghanistan crisis could escalate if world powers turn a blind eye, Fawad Chaudhry
  • Urdu

کراچی، عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے، فواد چودھری کہتے ہیں پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے پہلے ہی خدشات ظاہر کئے تھے

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات پر ہماری گہری نظر ہے، عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے، دنیا ان خطرات کو سمجھے۔
کراچی میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا افغانستان میں جاری صورتحال سے انسانی بحران کےخطرات کوسمجھے، ہمیں فیصلے طاقت سے نہیں عقلمندی سے کرنےچاہیے، افغانستان کی تباہی کا انتظار نہ کیا جائے، تمام ممالک سے کہتا ہوں افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہ چھوڑیں، دنیا کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے، دنیا بھر کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، دنیا بھر کے ممالک کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی پوری دنیا معترف ہے، لیکن انخلا سے بھی اہم مسئلہ افغانستان کی قیادت کے خلا کا ہے، افغانستان میں حکومت بنانا پاکستان کا کا م نہیں، افغان ہی وہاں حکومت کا انتخاب کرسکتے ہیں، پاکستان نے افغانستان سے متعلق خدشات پہلے ہی ظاہر کیے تھے، اگر پہلے ہی پاکستان کے مشورے پر عمل ہوتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی، آج بھی کہتا ہوں کہ پاکستان کے مشورے پرعمل کریں، ہم افغانستان کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جب اقتدار ملا تو حالات سب کے سامنے تھے، لیکن اب پاکستان استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان نے کورونا میں بھی بہترین کردار ادا کیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ماضی میں کیا تھا اور اب کیا ہے فرق واضح ہے، ہم نے ایکسپورٹ پر توجہ دی اور امپورٹ کو کم کیا، ملک میں مہنگائی میں 27 فیصد جب کہ آمدن میں37 فیصد اضافہ ہوا، کسانوں کو 11 سو ارب روپے زیادہ گیا ہے، ہماری خارجہ پالیسی مزید بہتر ہوگی، ہم نے 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی، عمران خان نے ایک بہترین روایت قائم کی، کیا وزیراعلیٰ سندھ نے 3سالہ کارکردگی عوام کےسامنے رکھی؟
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ علاقائی جماعتیں بن گئی ہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو نے زندگی میں کچھ کیا ہی نہیں، ان دونوں نے آج تک مسائل پر پالیسی ڈائریکشن نہیں دی، سندھ بحران کا شکار  ہے اور وہاں مس مینجمنٹ ہے، سندھ حکومت عوام کو صحت کارڈ دینے کو تیار نہیں، سندھ حکومت کو 1900 ارب روپے تین سالوں میں جا چکا ہے،  صوبائی حکومت کو جو پیسے ملے تھے وہ کہاں گئے، یہ لوگ ہمیں کام کرنے دیں یا خود کریں، جب تک صوبائی حکومت پاس نہ ہو تو بنیادی کام نہیں ہوسکتے،جب اختیارات وزیراعلیٰ پاس رکھیں گے تو بلدیاتی ادارے کیا کریں گے، سپریم کورٹ کو آرٹیکل 140 اے پر عمل کروانا چاہیے، سندھ میں بھی پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوگا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی پالیسی واضح نہیں وہ کرکیا رہی ہے، اپوزیشن بتائے ان کا مقصد کیا ہے، پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد فضل الرحمان پھر بیمار ہوجائیں گے، شہباز شریف پہلے فیصلہ کریں پارٹی کو لیڈ کس نے کرنا ہے، کچھ لوگ شہبازشریف اور کچھ مریم نواز کے پیچھے ہیں، نوازشریف  شادیوں پر خوب خرچ کریں لیکن ہمارے پیسوں سے نہ کریں، انہیں ملک آکرعوام کو حساب دینا ہوگا، وہ آئیں اور پاکستان کا پیسہ واپس کریں۔

Recent News

Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed 1:55
Government Fails to Provide Relief as Fuel Prices Remain Unchanged, Public Disappointed
Jun 27, 2026 05:28 pm
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures 1:03
PDMA Issues Glacial Lake Outburst Flood Alert for Upper Districts Amid Rising Temperatures
Jun 27, 2026 03:32 pm
Earthquake Jolts Balochistan’s Barkhan and Nearby Areas, Triggers Panic Among Residents 1:21
Earthquake Jolts Balochistan’s Barkhan and Nearby Areas, Triggers Panic Among Residents
Jun 27, 2026 01:40 pm
Pakistan Will Eliminate Foreign-Sponsored Terrorism at All Costs, Says PM Shehbaz Sharif
1:13
Pakistan Will Eliminate Foreign-Sponsored Terrorism at All Costs, Says PM Shehbaz Sharif
Jun 27, 2026 01:01 pm
Prime Minister Shehbaz Sharif Arrives in Karachi on One-Day Visit 1:01
Prime Minister Shehbaz Sharif Arrives in Karachi on One-Day Visit
Jun 27, 2026 11:07 am
8 Indian-Backed Militants Killed in Two Major Security Operations in Balochistan 1:42
8 Indian-Backed Militants Killed in Two Major Security Operations in Balochistan
Jun 27, 2026 10:49 am
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved