کراچی،کتیانہ میمن ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد
کتیانہ میمن ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے کھارادر میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دس اسکولوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے اپنے پروجیکٹس پیش کئے ایک اندازے کے مطابق تقریبا چار ہزار سے زائد طالب وعلموں نے نمائش میں شرکت کی جبکہ انوائرمینٹل سائنس کے چوبیس کے قریب پروجیکٹس نمائش میں رکھے گئے۔
نمائش کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بےنظیر بھٹو یونیورسٹی ڈاکٹر اختر بلوچ تھے اانہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طالبات اور اساتذہ کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ انہوں نے کہا کہ دیگر اسکولوں کو بھی اس قسم کے ایونٹس کا انعقاد کرانا چاہیے۔
چیئرمین کے ایم اے ایجوکیشن بورڈ آصف فینسی نے کہا کہ کے ایم اے اسکول کم مراعات یافتہ علاقے کے 6000 سے زائد طلباء کو تعلیم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ ہم بہت کم فیسوں میں بہترین ممکنہ سہولیات دے رہے ہیں۔
چیئرمین کے ایم اے ہاسپٹل سپریم کونسل حاجی عبدالصمد پردیسی نے تمام طلباء اور اساتذہ کو ان کی کاوشوں کے لئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم صحتمندانہ سرگرمیوں کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
حنیف اسماعیل ایڈمنسٹریٹر کے ایم اے ای بی نے تمام مہمانوں کی آمد اور وقت کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ بنانے میں پورا ایک مہینہ لگا جس میں تمام طالب علموں اور ٹیچرز نے ہماری مدد کی۔
چیئرمین کے ایم اے ایجوکیشن بورڈ آصف فینسی کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے بچوں میں آلودگی کے حوالے سے آگاہی پیدا ہو،بچوں نے اس میں بڑح چڑھ کر حصہ لیا۔