Oct 11, 2019 02:40 pm
views : 349
Location : Domestic Place
Islamabad- People want to get rid of government, Nafisa Shah
اسلام آباد، جس کے ذہن میں صرف انتقام کا خلل ہو وہ کیا خاک عوام کی خدمت کرے گا، ڈاکٹر نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ عوام میں دل اور سبزی خریدنے کی بھی سکت باقی نہیں رہی۔ عوام موجودہ حکومت سے اب نجات چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ جس کے ذہن میں صرف انتقام کا خلل ہو وہ کیا خاک عوام کی خدمت کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہاں ہیں وہ 200 ارب ڈالر جن کا عوام کو جھانسہ دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوام مزید مہنگائی کے متحمل نہیں ہیں۔ہر شخص معاشی حالات سے بیزار ہے۔