Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 05, 2019 10:47 pm views : 318

Location : Domestic Place

Khushab- PML Leader Maryam Nawaz Addresses
  • Urdu

خوشاب،ووٹ کو عزت نہیں ملی تو چھین کر حاصل کرنا پڑے گی،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ اگر جعلی حکومت کو آخری دھکا دینے کے لیے پارٹی نے اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا تو ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کہنے سے ووٹ کی عزت نہیں ملی تو اب ہم سب کو ووٹ کی عزت چھین کر حاصل کرنا پڑے گی، یہ صرف آپ کے ووٹ کا سوال نہیں بلکہ آپ کی عزت کا سوال ہے جو مانگنے پر نہ ملی تو چھیننا پڑے گی۔
 خوشاب میں فری نواز مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ‘عمران خان نے آپ سے صرف آپ کا ووٹ نہیں چھینا بلکہ آپ کی روٹی بھی چھین لی ہے، صرف ووٹ نہیں چھینا آپ سے آپ کا روزگار چھینا ہے۔
 مریم نواز نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے امریکہ میں کہا کہ اگر نواز شریف کو چھوڑ دوں تو نواز شریف اقتدار میں پھر واپس آجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ‘ اسی لیے نواز شریف کو جیل میں رکھا گیا ہے۔
مہنگائی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی رک گئی ہے، لوگوں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور پاکستان میں ترقی کا پہیہ رک گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر حملے ہورہے ہیں، نہتے کشمیریوں کو زخمی کیا جارہا ہے ان کا خون بہہ رہا اور ان پر مظالم ہورہے ہیں لیکن وزیراعظم سینٹ میں دوسری جماعتوں کے ارکان خرید رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کشمیر پر حملہ ہوتا ہے تو وزیر اعظم گھر کے بڑے کی حیثیت سے دشمن کو للکار کر جواب دیتا ہے۔ کارکنوں کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ میرے بھائیو! کشمیریوں کو آج یہ پیغام دینا کہ کشمیری اکیلے نہیں ہیں، پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے، جب چوٹ کشمیریوں کو لگتی ہے تو درد پاکستان کو ہوتا ہے، نہتے کشمیریوں کا جو خون بہتا ہے وہ پاکستان کی رگوں میں دوڑتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ جس دن کوٹ لکھپت میں انصاف ہوا اور نواز شریف کی رہائی ہوگئی تو پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کی بھی رہائی ہوگی، نواز شریف کی رہائی ہوئی تو اس وقت جکڑے ہوئے میڈیا کی بھی رہائی ہوگی۔ مریم نواز شریف کے سوال اگر اس جعلی حکومت کو آخری دھکا دینے کیلئے آپ کی جماعت مسلم لیگ ن نے اسلام آباد مارچ کی کال دی تو اپنی بہن کے ساتھ آئو گے نا، پر عوام نے ہاتھ اٹھا کر اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
مریم نواز نے بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی صحت کے حوالے سے خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی کامل صحت کے لیے دعا کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے خوشاب کلمہ چوک میں بہت بڑی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اسلام آباد مارچ کی تیاری کرلیں مجھے یقین ہے کہ جب بھی مسلم لیگ ن کو ضرورت پڑی تو کارکنان اپنی بہن کا ساتھ دیں گے۔ میں آپکے پاس میاں محمد نوازشریف کی بے گناہی پر مہر لگوانے آئی ہوں۔

Recent News

President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation 1:41
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation
Jul 07, 2026 04:52 pm
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts 2:33
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts
Jul 07, 2026 04:30 pm
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan 1:21
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan
Jul 07, 2026 04:02 pm
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit 1:19
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit
Jul 07, 2026 03:44 pm
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants 1:02
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants
Jul 07, 2026 12:08 pm
9 Police Personnel, Including Two SHOs, Martyred in Terrorist Attack in Ziarat 1:18
9 Police Personnel, Including Two SHOs, Martyred in Terrorist Attack in Ziarat
Jul 07, 2026 11:10 am
7-Day Anti-Polio Campaign Launched in Karachi, Target Set to Vaccinate 2.5 Million Children 1:49
7-Day Anti-Polio Campaign Launched in Karachi, Target Set to Vaccinate 2.5 Million Children
Jul 06, 2026 05:19 pm
Inflation persists in Lahore despite petrol price cuts 2:34
Inflation persists in Lahore despite petrol price cuts
Jul 06, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved