Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 24, 2019 10:10 pm views : 328

Location : Lords

Lords- We can beat any team, declares Pakistan coach
  • Urdu

لارڈز،ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی

ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی۔
کرکٹ کے گھر ’لارڈز‘ کے تاریخی میدان میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی، اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانی کی امیدیں برقرار رہیں  اور اسے ایونٹ کے باقی تمام میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔
ورلڈ کپ کرکٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لئے پاکستان ٹیم کو مزید سیڑھیاں چڑھنی ہیں، جنوبی افریقا کے بعد نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کو بھی ہرانا ہے، تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی تنقید سے تنگ کھلاڑیوں نے شائقین سے کہا ہے ہمیں سپورٹ کریں یہی ٹیم1992کی ٹرافی وطن واپس لائے گی۔
جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے ہیرو حارث سہیل اور 3 وکٹیں لینے والے لیگ اسپنر شاداب خان نے قوم سے حمایت کی اپیل کی ہے ، اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹیم میں گروپنگ اور اختلافات کو غلط قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ہارنے سے قیاس آرائیوں میں شدت آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جس کا جو دل ہوتا ہے لکھ دیتا ہے اور کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف واقعات ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ان پر نفسیاتی اثر پڑ رہا ہے، انہوں نے سابق کرکٹرز کی تنقید کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی (سابق کرکٹرز) نظر میں وہ کھلاڑی ہی نہیں ہیں اور وہ خدا بن کر ٹی وی پر بیٹھے ہیں۔
سرفراز سے جب سوال پوچھا گیا کہ اس وقت میڈیا آپ لوگوں کے لیے زیادہ خطرناک بنا ہوا ہے یا سوشل میڈیا؟ جس کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ دونوں ہی ایک جیسے ہیں۔
سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ اس وقت جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، یہ سب کچھ اتنا زیادہ ہو گیا ہے کہ کسی کو بھی نہیں روکا جا سکتا، پہلے بھی ٹیمیں ہاری ہیں اگر یہ چیزیں (سوشل میڈیا) پہلے ہوتیں تو ان لوگوں کو اندازہ ہوتا کہ یہ چیز کتنی تکلیف دہ ہوتی ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے ہیرو حارث سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لئے یہ جیت ضروری تھی اور کوشش کریں گے اس فتح کے تسلسل کو اگلے میچوں میں بھی قائم رکھیں، ٹیم کے حوصلے بلند ہوں اور ہم سیمی فائنل میں جگہ بناسکیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف اپنی89رنز کی تیز رفتار اننگز کے بارے میں حارث سہیل نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی نمبر پر کھیلتا ہوں اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کارکردگی دکھاتا ہوں، تاہم جنوبی افریقا کیخلاف جیت سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور امید ہے کہ ٹیم آگے جائے گی۔
حارث کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ کارکردگی اگلے میچوں میں بھی قائم کروںکیونکہ تینوں میچ اہم ہیں اور ہم نے جیتنے ہیں سب کھلاڑیوں کو علم ہے کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے سیمی فائنل میں جانا ہے تو سب ٹیموں کو ہرانا ہوگا۔

Recent News

President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation 1:41
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation
Jul 07, 2026 04:52 pm
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts 2:33
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts
Jul 07, 2026 04:30 pm
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan 1:21
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan
Jul 07, 2026 04:02 pm
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit 1:19
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit
Jul 07, 2026 03:44 pm
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants 1:02
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants
Jul 07, 2026 12:08 pm
9 Police Personnel, Including Two SHOs, Martyred in Terrorist Attack in Ziarat 1:18
9 Police Personnel, Including Two SHOs, Martyred in Terrorist Attack in Ziarat
Jul 07, 2026 11:10 am
7-Day Anti-Polio Campaign Launched in Karachi, Target Set to Vaccinate 2.5 Million Children 1:49
7-Day Anti-Polio Campaign Launched in Karachi, Target Set to Vaccinate 2.5 Million Children
Jul 06, 2026 05:19 pm
Inflation persists in Lahore despite petrol price cuts 2:34
Inflation persists in Lahore despite petrol price cuts
Jul 06, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved