May 24, 2019 07:00 pm
views : 336
Location : different areas
Rawalpindi/Lahore- Angry Pakistani Citizens Set fire to Dollar bills
راولپنڈی/لاہور، شہریوں کا انوکھا احتجاج ، امریکی کرنسی ڈالر کو آگ لگادی
ڈالر کی
اونچی اڑان پر شہریوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے امریکی کرنسی ڈالر کو آگ
لگادی۔ راولپنڈی بینک روڈ صدر پر مظاہرین کی جانب سے امریکی کرنسی ڈالر کو
آگ لگائی گئی جبکہ لاہور کے شہریوں نے بھی ملکی کرنسی کو فوقیت دیتے ہوئے
ڈالر نذر آتش کرنا شروع کردیئے۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مقامی
رہنما سلطان سرخرو نے بینک روڈ صدر پر ڈالرز کو آگ لگاتے ہوئے کہا کہ
امریکہ اور ڈالر نے پوری دنیا کو مشکلات میں ڈالا ہوا ہے ۔
مظاہرین کا
کہنا تھا کہ ہمیں ملک سے پیار ہے ڈالر سے نہیں ، پاکستان کی معیشت کو
مضبوط کرنے کیلئے ڈالر کو قدموں تلے روندنا ہوگا ۔ڈالر کی ذخیرہ اندوزی
سے ملکی معیشت کو نقصان ہوگا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کی
قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
ڈالر اچانک 143 روپے سے بڑھ کر 152روپے تک جاچکا ہے۔