کوئٹہ، مسجد کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
پشتون آباد میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ
کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے
میں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد
کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
دھماکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔