کوہلو، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، لیویز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا
حساس اداروں کی اطلاع پر لیویز فورس نے مخی کے علاقے میں کارروائی کی۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمد اسلحے میں ایک ایل ایم جی، پسٹل اور 270 راؤنڈز، تین آر پی جی اور بڑی تعداد میں راؤنڈز شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ ضلع میں تخریب کاری کے لیے استعمال ہونا تھا لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوِئے اسلحے کو برآمد کرکے ضلع کو تباہی سے بچا لیا۔
ڈی سی کوہلو کا مزید کہنا تھا کہ لیویز کے پہنچتے ہی تخریب کار رات کی تاریکی کا فائدہ لیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب رہے جن کی تلاش جاری ہے۔