رحمان ڈکیت یا رحمان بھائی؟
span style="font-family: jameel-noori-nastaleeq; font-size: medium;">رحمان ڈکیت ںہیں بولیں گے ہمارے لیے وہ رحمان بھائی تھے۔ لیاری کے رحمان کو ڈکیت بناکر پیش کیا گیا۔ یہ کہنا ہے لیاری کے لوگوں کا جنہوں نے بھارتی فلم دھریندر میں کراچی کے دل لیاری اور رحمان ڈکیت کی زندگی سے متعلق کہانی پر اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی فلم دھریندر جو حالیہ دنوں میں ایک طرف شائقینِ فلم کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے بلکہ عرب ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر اس پر پابندی بھی عائد جاچکی ہے۔ ایک جانب فلم کی کہانی، اداکاری اور سینماٹوگرافی کو سراہا جا رہا ہے تو دوسری جانب فلم سے متعلق کراچی کے لوگوں کی آراء یکسر مختلف ہے۔ لیاری کے لوگوں کا کہنا ہےکہ فلم کے اندر رحمان ڈکیت سے متعلق جو کہانی بیان کی گئی ہے وہ سراسر غلط ہے۔ دوسری جانب لیاری میں گینگ وار کے خلاف آپریشن کرنے والے مشہور کردار ایس ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری اسلم مرحوم کی بیوہ نے فلم میں عکسبند کئے جانے والے چوہدری اسلم کے کردار پر نہ صرف غصے کا اظہار کیا ہے بلکہ اس کے خلاف وہ قانونی جارہ جوئی کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم دھریندر میں لیاری کے مختلف علاقوں کا نہ صرف نام لیا گیا ہے بلکہ علاقے کی منظر کشی بھی کی گئی ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر فلم کے مشہور بلوچی گانے کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔