کراچی میں آئے روز حادثات وواقعات کا سبب بننے والے کھلے مین ہولز پر شہریوں کی جانب سے جا بجا تنقید کے بعد بالآخر بلدیہ عظمیٰ کراچی جاگ اٹھی
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">کراچی میں آئے روز حادثات وواقعات کا سبب بننے والے کھلے مین ہولز پر شہریوں کی جانب سے جا بجا تنقید کے بعد بالآخر بلدیہ عظمیٰ کراچی جاگ اٹھی، شہری حکومت کے ماتحت عملے کی جانب سے مختلف سڑکوں پر کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے اور مرمتی کام کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جسے ایک جانب شہریوں کی جانب سے سراہا تو جارہا ہے تاہم شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ ٹیکس پورا لیتی ہے اسی طرح شہری حکومت بھی ٹیکس وصول کرتی ہے لیکن کراچی کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے معصوم شہریوں اور بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ یقینی بنائے۔