لاہور، چنگ چی رکشہ ڈرائیورز سڑکوں پر نکل آئے
span style="font-family: jameel-noori-nastaleeq; font-size: medium;">حکومتِ پنجاب کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور کی پانچ اہم سڑکوں مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور فیروز پور روڈ پر چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فیصلے کے خلاف پنجاب رکشہ یونین کے تحت زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت چیئرمین پنجاب رکشہ یونین کامریڈ عرفان علی کررہے تھے۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔ مظاہرے میں شریک چیئرمین کامریڈ عرفان علی کاکہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب چنگ چی رکشوں پر عائد کئے جانے والے فیصلے پر نہ صرف نظرِثانی کرے بلکہ اس فیصلے سے دستبردار ہوجائے اس فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں محنت کش فاقوں پر مجبور ہوجائیں گے۔