پاکستان کسان اتحاد کے صدر چوہدری رضوان اقبال اور جنرل سیکریٹری خالد محمود نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">پاکستان کسان اتحاد کے صدر چوہدری رضوان اقبال اور جنرل سیکریٹری خالد محمود نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کسان کا استحصال ہورہا ہے۔ نہ کسان کو آلو کا ریٹ مل رہا ہے اور نہ ہی گنے پورا ریٹ اسے مل رہا ہے۔ کاشتکاروں کو گندم کی مد میں بائیس ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کل سندھ کی ایک مل نے گنے کا چالیس روپے ریٹ بڑھایا حکومت نے اسے بند کردیا۔حکومت نے کنزیومر کا استحصال خود کروایا ۔آج کنزیومر بھی پریشان ہےاور کاشتکار کو بھی رات بھر نیند نہیں آتی۔دنیا بھر میں فوڈ سکیورٹی پہلے جبکہ بارڈر سکیورٹی دوسرے نمبر پر ہے۔ ہماری ترجیحات میں وہ بائیس خاندان ہے جو اس ملک کو کھا رہے ہیں۔ کپاس میں پاکستان پہلے نمبر تھا اب آخری نمبر پر ہے۔ہر طرح کے موسم میں کسان محنت کرتا ہے۔ بھارت میں گنا پاکستانی کرنسی کے مطابق ساڑھے پانچ سو روپے ہے جبکہ وہاں زرعی اجناس کہ قیمت کم ہے۔