ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ننکانہ صاحب میں ہوگیا، جہاں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ننکانہ صاحب میں ہوگیا، جہاں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اندرون و بیرون ممالک سے 30 ہزار کے قریب سکھ یاتری مرکزی تقریب میں شریک ہونگے۔ بھارت سے 2000 سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے ننکانہ صاحب پہنچ چکے ہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکاران یاتریوں کی خدمت پر مامور ہیں۔سکھ یاتریوں کے علاج معالجہ کیلئے گوردوارہ جنم استھان میں منی اسپتال قائم کیا گیا ہے، سکھر یاتریوں کیلئے لنگر کا وسیع انتظام موجود ہے۔بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے پاکستانی بہن بھائیوں سے بہت پیار ومحبت ملا ہے ہمیں محسوس ہی نہیں ہورہا ہے کہ ہم کسی غیر جگہ ہیں ہمیں احساس ہورہا ہے کہ یہ ہمارا اپنا ہی گھر ہے۔ پاکستان کی مہمان نوازی کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔