ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ شہرقائد میں سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ٹریفک نظام میں بہتری کی غرض سے نافذ کئے جانے والے ای چالان سسٹم پر عوام نے ملے جلے رجحان کا اظہار کیا ہے
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ شہرقائد میں سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ٹریفک نظام میں بہتری کی غرض سے نافذ کئے جانے والے ای چالان سسٹم پر عوام نے ملے جلے رجحان کا اظہار کیا ہے۔ پچاس فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے ای چالان سسٹم کے نفاذ سے ٹریفک نظام میں بہتری کے امکانات موجود ہیں جبکہ نصف کا کہنا تھا کہ ای چالان کی مد میں بھاری بھرکم چالان عوام کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔ اس حوالے سے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ای چالان سسٹم کے نفاذ کے اوائل میں سب کو تکلیف اور مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا کیوں کہ ای چالان ہرچند ایک کیلئے نیا ہے۔ مختصر وقت میں بڑے پیمانے پر ای چالان ہوچکے ہیں، نئی عملداری پر ردِعمل آنا فطری عمل ہے۔ جرمانے کی رقم بہت زیادہ ہے تاہم خوف کے مارے قانون پر عمل ہورہا ہے جس کی وجہ سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ اچھا اقدام ہے اور امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ تمام سقم بھی ختم ہوجائیں گے۔ ای چالان نظام کے حوالے سے ایک بزرگ کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر ٹریفک مختصر ہوگا ۔اب لائسنس یافتہ ڈرائیورز ہی سڑکوں پر چلیں گے اور حادثات کا خطرہ بھی کم ہوگا، لوگ پریشان بھی نہیں ہوں گے، بغیر لائسنس یافتہ لوگوں کا سڑکوں پر رش زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بہتر اقدام ہے۔