ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ نے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے ہیں
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ نے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔ ای چالان کے خوف کے پیشِ نظر اب شہری ہیلمٹ خریدنے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ ایک طرف ٹریفک قوانین پر سختی دوسری طرف یہ شہریوں کی جیبوں پر مالی بوجھ سے کم نہیں۔ کراچی شہر پر گزشتہ ہفتے کے دوران 30 ہزار سے زائد بھاری بھرکم چالان عائد کئے جاچکے ہیں۔ ایک دکاندار کے مطابق شہرقائدِ میں قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے ای چالان سسٹم نافذ ہونے سے ہیلمٹ کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ طلب زائد ہونے کی وجہ سے ہیلمٹ کی مانگ کو پورا نہیں کرپارہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے ایک طرف حکومت نے ای چالان پالیسی نافذ کرکے پریشانی میں مبتلا کردیا ہے دوسری جانب ہیلمٹ مافیا مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر تلی ہوئی ہے۔ ہزار سے پندرہ سو روپے والا ہیلمٹ اب تین ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے اس پر کسی سے کوئی جواب طلب نہیں کیا جارہا ہے۔ عوام پس رہی ہے۔ کسی کو عوام کا خیال نہیں ہے۔