ابھی ابھی معلوم ہواہے کہ جماعت اسلامی نے ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہواہے کہ جماعت اسلامی نے ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ کراچی شہر پر گزشتہ ہفتے 30 ہزار سے زائد چالان عائد کرکے عوام پر بھاری مالی بوجھ ڈالا گیا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو کوئی سہولیات دیتے نہیں اور چالان عالمی معیار کے لگاتے ہو۔ ٹوٹی سڑکیں، گڈھے اور غائب ٹریفک سگنلز کے باوجود جرمانے کیوں؟کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کے چالان 5 ہزار تا 25 ہزار، جبکہ دیگر شہروں میں چند سو روپے ہے۔ کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں۔ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سنگین بحران ہے۔17 سال میں صرف 300 بسیں دی گئی۔کراچی میں ماس ٹرانزٹ کہیں نظر نہیں آرہی،شہر کی آبادی 3.5 کروڑہے اور بسوں کی تعداد محض ایک ہزار۔ کراچی میں حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ عدالت سمیت سڑکوں پر احتجاج کا حق استعمال کیا جائے گا۔