Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 18, 2016 06:48 pm views : 1107

Location : Press Club

Karachi- MQM Organizes Hunger Strike
  • Urdu

کراچی، کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کارکنان کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف پریس کلب کے باہر تادمِ بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا گیا۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا، بھوک ہڑتال کے پہلے مرحلے میں رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی کی سربراہی میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، ٹاؤن اور یوسی کے ذمہ داران، اسمبلی اراکین اور بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے امیدواران سمیت ہمدرد بھی حصہ لے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں بھوک ہڑتالی کیمپ کے پہلے روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینیئر ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنونیئرز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ پر موجود ہیں، بھوک ہڑتال میں بیٹھے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر ایم کیو ایم اورمہاجروں کے خلاف ہونے والے مظالم، کارکنان کو لاپتہ کرنے اور پارٹی قائد کے خطاب پر عائد پابندی کے حوالے سے نعرے درج ہیں۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ہم نے دو روزہ بھوک ہڑتال کی مگر کسی ادارے یا جماعت نے ہم سے اْس کی وجہ نہیں پوچھی، اْن کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مہاجروں کے خلاف ظلم، جبرو ناانصافی کا سلسلہ جاری رہے گا ہم اسی طرح بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے اسلم آفریدی سمیت دیگر بھوک ہڑتال میں بیٹھنے والے کارکنان و رہنماؤں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفی دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔
قبل ازیں ایم کیو ایم نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں پانامہ لیکس کے حوالے سے بننے والی ٹی اور آر کمیٹی سے علیحدگی کا بھی اعلان کیا ہے۔

Recent News

Youm-e-Shahadat of Hazrat Ali
1:02
Youm-e-Shahadat of Hazrat Ali
Mar 11, 2026 05:00 pm
Spring Holidays for Schools and Colleges 1:02
Spring Holidays for Schools and Colleges
Mar 11, 2026 04:30 pm
Pakistan stock rebound strongly, surges over 2,000 Points 1:17
Pakistan stock rebound strongly, surges over 2,000 Points
Mar 11, 2026 02:00 pm
Brave Girl Resists 1:10
Brave Girl Resists
Mar 11, 2026 01:00 pm
Two Young Men Drown in Canal Near Mai Gari Shrine in Karachi 1:01
Two Young Men Drown in Canal Near Mai Gari Shrine in Karachi
Mar 11, 2026 12:00 pm
Police Officer Suspended After Assaulting Bike Rider in Karachi’s Kharadar Area 1:05
Police Officer Suspended After Assaulting Bike Rider in Karachi’s Kharadar Area
Mar 11, 2026 11:00 am
Imran Khan’s Request 1:05
Imran Khan’s Request
Mar 10, 2026 05:30 pm
School Closure 1:25
School Closure
Mar 10, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved