کراچی، سندھ حکومت نے کراچی پولیس کو تباہ و برباد کردیا ،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی پولیس کو تباہ و برباد کردیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پہلے
کی نسبت حالات قدرے بہتر ہیں لیکن سندھ حکومت نے کراچی پولیس کو تباہ و
برباد کردیا ہے، رینجرز کو امجد صابری کے قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کر کے
کیفر کردار تک پہنچانا چاہیئے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس عوامی طاقت ہے، جب چاہیں
شہر بند کر سکتے ہیں اور اس بار ایک تربیت یافتہ جماعت سڑکوں پر آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کے الیکشن میں تحریک انصاف کی ناکامی کی وجہ تنظیم
کا نہ ہونا ہے لیکن اس حوالے سے ہم کام کر رہے ہیں اور عید کے بعد سندھ کا
دورہ کروں گا۔