Jul 02, 2016 05:14 pm
views : 1213
Location : Different Areas
Peshawar - Weather Update
پشاور، ماہ صیام، آگ برساتا سورج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، شہری بدحال
ماہ صیام میں آگ برساتے سورج اور بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئی اپنے کپڑے بھگاکر سکون کا متلاشی ہے تو کوئی بار بار نہا کر راحت
محسوس کر رہا ہے۔ پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ
جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب39 فیصد اور ہوا19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے
چل رہی ہے۔
ایسے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان شہری
کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں گرمی میں شدید اضافہ ہوگیاہے جبکہ اس آگ
برساتے سورج میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس سنگین صورتحال میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی بھی
غلط ثابت ہوتی نظر آرہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں
پشاور میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔