اسلام آباد،یوم القدس مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم القدس مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا
رہا ہے۔ یوم القدس ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے۔
یوم القدس منانے کا مقصد اسرائیل کے خلاف مظاہرے اور فلسطینی شہریوں کے
ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ اس موقع پر ایران ، پاکستان ، فلسطین اور دیگر
ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔اسلام آباد میں ریلی مر کزی امام بار
گاہ جی 6 سے شروع ہو ئی جو مقر ر راستوں سے ہو تی ہو ئی ڈی چو ک پہنچ کر
اختتام پذیر ہو ئی۔ریلی کی قیادت مجلس وحد ت المسلمین کے سر براہ علامہ
راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔
ایران کے مختلف شہروں سے نکالی جانے والی ریلیوں میں لاکھوں افراد شریک
ہوئے۔ ان ریلیوں میں فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی
مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے۔ یوم القدس کی ابتدا 1979 میں ہوئی۔ جب
ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ امام خمینی نے جمعتہ الوداع کو صیہونی
مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔