ڈیرہ اسما عیل خان ،موسمی حالات سے قبل ازوقت آگاہی فراہم کرنے والے دونوں موسمی ریڈار سسٹم خراب
صوبہ خیبر پختون خواہ میں موسمی حالات سے قبل ازوقت آگاہی فراہم کرنے والے
دونوں موسمی ریڈار سسٹم خراب ہو گئے۔ اس وقت خیبر پختون خواہ میں کوئی بھی
ریڈار کام نہیں کر رہا ہے۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں موسمی حالات سے قبل
ازوقت آگاہی کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان اور چراٹ کے مقام پر دو موسمی ریڈار
سسٹم نصب کئے گئے تھے، معلومات کے مطابق یہ ریڈار سسٹم 1997میں ریڈیو جاپان
نے عطیہ کئے تھے ان کی کام کرنے کی معیاد دس سے بارہ سال تک ہوتی ہے اور
ڈیرہ اسماعیل خان اور چراٹ کا ریڈار 2010سے خراب ہیں۔
یہ ریڈار 300کلومیٹر تک کا علاقہ کور کرتے تھے یہاں کے مقامی ذرائع کے
مطابق اب وہ موسمی حالات کے حوالے سے اسلام آباد سے رابطہ کرتے ہیں۔خیبر
پختوں خواہ میں موسمی حالات سے قبل از وقت آگاہی کا ریڈار سسٹم نہ ہونے کی
وجہ ہر سال بارشوں اور سیلاب سے اب تک کروڑں روپے کے نقصانات ہو چکے ہیں۔