Jul 01, 2016 04:04 pm
views : 1096
Location : Different Areas
Peshawar-Namaz Jumma Security
پشاور،ملک بھر میں جمعتہ الوداع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات
ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے ، اس حوالے
سے مساجد میں خصوصی اجتماعات ہونگے جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے
خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے
گئے ہیں۔ رحمتوں ، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ اختتام کی طرف رواں دواں ہے ۔
اس موقع پر علماء مشائخ رمضان المبارک کی اہمیت اور جمعے کی فضیلت بیان
کریں گے۔ روزہ دار اپنے عہد کی تجدید کے ساتھ اللہ عز و جل کی رحمت ، برکت
اور مغفرت کے طلبار ہو ں گے۔پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ہر
آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے جبکہ نمازیوں کو مساجد میں سخت
چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس موقع پر تھانہ گلبرگ کے ایس
ایچ او آصف خان کا کہنا تھا کہ ماہ صیام مقدس مہینے ہے۔پو لیس کا عوام کو
سیکیورٹی فراہم کرنے ان کا کا م ہے اور وہ ہر صورت عوام کے تحفظ کے لئے
ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔