Jun 30, 2016 05:46 pm
views : 1138
Location : Foreign Office
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد ، ترکی اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان دوطرفہ
تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے۔ جبکہ پاکستان دونوں ممالک کی قیادت کے
دانشمندانہ اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ روس اور ترکی کے تعلقات کی بحالی سے
خطے کی کشیدگی میں کمی ہوگی۔روس اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی
پر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان
جاری کشیدگی میں کمی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی خوش
آئند ہے۔ پاکستان دونوں ممالک کی قیادت کے دانشمندانہ اقدام کا خیرمقدم
کرتا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا
کا کہنا تھا کہ ترکی اور روس کے مابین تعلقات کی بحالی خطے میں کشیدگی کم
کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا مز ید کہنا تھا کہ پاکستان کے ترکی اور
روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ پاکستان تعاون کے فروغ کیلئے باہمی
دلچسپی کے اقدامات جاری رکھے گا۔