Jun 30, 2016 05:45 pm
views : 1182
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Dr. Ishrat ul Ebad meets British Deputy High Commissioner
کراچی،پا ک بر طانیہ اقتصادی تعاون میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ،گورنر سندھ
گو رنر سند ھ ڈاکٹرعشر ت العباد خان نے کہا کہ کراچی پا کستان کی معاشی شہ
رگ ہے ،اس لئے اس شہر میں ہو نے والی کو ئی بھی معاشی سر گرمی پو رے ملک کی
اقتصادی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کر تی ہے، ملک کے ریو نیو میں
ایک نما یا ں حصہ رکھنے والا شہر قائد ایک مر تبہ پھر معاشی سر گر میوں اور
سر ما یہ کا ری کا مرکز بنتاجا رہا ہے جس سے دنیا بھر کے سرمایہ کار فا ئد
ہ اٹھا رہے ہیں۔گو رنر سند ھ ڈاکٹرعشر ت العباد خان کا کراچی سے رخصت ہو
نے والے بر طانوی ڈپٹی ہا ئی کمشنر جا ن اے ٹکنو ٹ اور ان کی جگہ تعینات ہو
نے والی بیلنڈالیوس سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ جا ن اے ٹکنو ٹ نے پا ک
بر طانیہ اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے نہا یت فعال کردار ادا کیا ہے جس کے
لئے صوبہ سند ھ اور پا کستان کے عوام کے مشکور ہیں اور ان کی خدمات کو
فراموش نہیں کر یں گے۔گو رنر سند ھ ڈاکٹرعشر ت العباد خان کا کہنا تھا کہ
اقتصادی شعبہ میں پا ک بر طانیہ تعاون میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو
رہا ہے اور بر طانوی حکومت کی جانب سے کراچی میں قائم کیا جا نے والا برٹش
بزنس سینٹر دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مز ید اضافے میں اہم کردار
ادا کر ے گا۔ برٹش بزنس سینٹرسے بر طانو ی سرمایہ کارو ں کو شہر میں صنعتوں
اور کاروبار کے آغاز کے لئے مدداور رہنمائی فراہم ہو سکے گی۔
گو رنر سند ھ ڈاکٹرعشر ت العباد خان کا کہنا تھا کہ پا ک بر طانیہ اقتصادی
تعاون اب دو طر فہ ہو چکا ہے کیونکہ کئی پا کستانی کمپنیوں اور تجارتی
اداروں نے برطانیہ میں اپنے مراکز قائم کئے ہیں اور بر طانیہ کو کئی پا
کستانی منصوعات برآمد کی جا رہی ہے۔رخصت ہو نے والے بر طانوی ڈپٹی ہا ئی
کمشنر جا ن اے ٹکنو ٹ نے کہا کہ انہیں پا کستانی عوام خصوصاً سند ھ کے
باسیوں سے بہت زیادہ محبت اور تعاون ملا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں
گے۔وہ جہا ں بھی جا ئیں گے انہیں پا کستان اور خصوصاً کراچی ہمیشہ یا د رہے
گا کیونکہ اس شہر میں تین سال قیام کے بعد وہ اسے چھوڑتے ہو ئے افسردہ
ہیں۔برٹش سینٹر دونوں ملکوں کے مابین تجارتی واقتصادی تعاون کو مزید بڑھا
نے میں نمایا ں کردار ادا کر ے گا۔جا ن اے ٹکنو ٹ کا مزید کہنا تھا کہ
دونوں ملکوں کی عوام کے مابین نہا یت قر یبی تعلق ہے ، پاکستانی نڑ اد شہر ی
بر طانیہ کی تعمیر وترقی میں نما یا ں کرداراداکررہے ہیں۔سیاست ، تجارت
اور کھیل کے شعبوں میں پا کستانی نڑاد افراد کی خدما ت نہا یت نما یا ں ہیں
جسے بر طانیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔کراچی میں تعینات ہو نے والی نئی
ڈپٹی ہا ئی کمشنر بیلنڈ الیوس کا کہا کہ میں پو ری کوشش کر وں گی کہ پا ک
بر طانیہ تعاون مز ید اضافہ ہوا اور جان اے ٹکنوٹ نے جو خدما ت انجام دی
ہیں انہیں جا ری رکھیں گے۔