Jun 29, 2016 05:27 pm
views : 1166
Location : Different Areas
Karachi- Heavy Rains in different areas
کراچی، شہراور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار با رش ، موسم خوشگوار
کراچی کے مختلف علا قو ں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے
وقفے سے جار ی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش
سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، بارش کا آغاز ہوتے ہی بیشتر علاقوں سے بجلی غائب
ہوگئی ہے۔کراچی کے علاقے، سہراب گوٹھ ، گلستان جوہر، سخی حسن، ناگن،
قلندریہ چوک ،گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی،
نیوکراچی اور شہر کے دیگر حصوں میں تیز بارش سے شہر میں جاری گرمی کا زور
ٹوٹ گیاہے، جبکہ بارش کے باعث کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ تیز بارش
سے لطف اندوز ہونے کے لیے نوجوانوں سڑکوں پر نکل آئے جبکہ گرمی کی شدت ختم
ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔آج ہو نے والی تیز با رش سے کر اچی
کے مختلف علاقوں میں بارش کا پا نی جمع ہو گیا جس کے با عث شہر کے اکثر
مقاما ت پر ٹریفک شدید جا م ہو گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز
فیصل بیس،مسرور بیس اورلانڈھی میں 12ملی میٹر،کراچی ایئرپورٹ پر 31ملی میٹر
جبکہ ناظم آباد میں 32اعشاریہ 4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔